کرونا سے پاکستان میں مزید 74 افراد جاں بحق، اموات 5197 ہو گئیں

Source: S.O. News Service | Published on 12th July 2020, 9:49 PM | عالمی خبریں |

اسلام آباد،12؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) پاکستان میں کرونا وائرس کے باعث74افراد جاں بحق ہو گئے، اموات 5 ہزار 197 تک پہنچ گئیں اور 2521 نئے کیسز رپورٹ ہونے سے 2 لاکھ 48 ہزار 872 افراد متاثر ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کے باعث 74 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اموات 5 ہزار 197 تک پہنچ گئیں اور 2521 نئے کیسز رپورٹ ہونے سے 2 لاکھ 48 ہزار 872 افراد متاثر ہیں۔

پنجاب میں کرونا کے 2 ہزار 6 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ سندھ ایک ہزار747، خیبرپختونخوا ایک ہزار87، بلوچستان 126، اسلام آباد 152، آزاد کشمیر 43 اور گلگت بلتستان میں 36 کرونا مریض جان کی بازی ہار گئے۔

ملک کے 733 ہسپتالوں میں کرونا مریضوں کے لیے سہولیات میسر ہیں اور393 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ ملک بھر میں کرونا مریضوں کیلئے 1820 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھرمیں 23 ہزار 569 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک مجموعی طور پر15 لاکھ 14ہزار 858 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں کرونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 2ہزار 368 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 85 ہزار 991، خیبر پختونخوا میں 29 ہزار 775، بلوچستان میں 11 ہزار 128، اسلام آباد میں 13 ہزار 927، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 630 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 532 افراد متاثر ہیں۔

پاکستان میں کرونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایکٹو کیسز سے زائد ہے اور تا حال ایک لاکھ 53 ہزار 134 کرونا متاثرین صحت یاب ہوئے، 2118 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ پاکستان میں اس وقت کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 91ہزار 602 ہے۔ ملک میں کرونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ کرونا کے مریضوں کیلئے ایک ہزار525وینٹی لیٹرز مختص ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اور قرنطینہ حکمت عملی موثر رہی۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔