کووڈ۔19 کے خلاف جنگ: دہلی حکومت جاری کرے گی ہیلپ لائن نمبر ، ضروری ہونے پر دئیے جائیں گے ای پاس

Source: S.O. News Service | Published on 25th March 2020, 5:16 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،25؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی حکومت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی قسم کی دہشت میں نہ آئیں اور دارالحکومت میں لاک ڈاؤن کے دوران ضروری اشیا کی سپلائی برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی گئی ہے۔

لیفٹننٹ گورنر انل بیجل اور وزیراعلی اروند کیجریوال نے بدھ کو سینئر افسران کے ساتھ بیٹھ کر لاک ڈاؤن کا جائزہ لیا۔ بیجل اور کیجریوال نے میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی میں ضروری اشیا کی کسی قسم کی کمی نہیں ہونے دی جائےگی اور ریاستی حکومت کی پوری کوشش رہے گی کہ 21 دن کی لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران کوئی بھی بھوکا نہ سوئے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دقتیں ہوں گی لیکن سبھی لوگوں کو اس کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

بیجل نے کہا کہ دارالحکومت میں ضروری خدمات مسلسل چلتی رہیں گی اور انہیں روکا نہیں جائےگا۔حکومت نے حالات پر نظر رکھنے کے لئے نوڈل افسر بھی مقرر کئے ہیں۔

کیجریوال نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بالکل باہر نہ نکلیں ورنہ لاک ڈاؤن کا کوئی مطلب نہیں رہ جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت لاک ڈاؤن کے دوران سبزی اور کھانے کے سامان کی سپلائی بنائے رکھنے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائےگی۔ دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں سبزی سمیت ضروری اشیا پہنچانے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن ضروری خدمات کو لاک ڈاؤن کے دائرے سے باہر رکھا گیا ہے۔ ان کے ملازمین اپنا شناختی کارڈ دکھاکر دفتر آجا سکتے ہیں۔ ضروری اشیا کی خدمات میں لگے ملازمین کو ای پاس دینے کا انتظام کیاجا رہا ہے اور اسے بنوانے کےلئے جلد ہی ہیلپ لائن نمبر جاری کردیا جائے گا۔

وزیراعلی نے کہا کہ منگل کو  وزیراعظم نریندرمودی کے لاک ڈاؤن کا اعلان کرنے کے بعد جس طریقے سے لوگ سڑکوں پر نکل آئے تھے وہ ٹھیک نہیں ہے۔ ایسا کرنے پر لاک ڈاؤن کا کوئی مطلب نہیں رہے گا۔ میری لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ ڈریں نہیں اور حکومت جائزے کے بعد جو بھی قدم اٹھانے کی ضرورت ہوگی اس سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

کیجریوال نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران کسی کو کوئی شکایت ہے تو وہ پولیس کو اس کی اطلاع دے سکتا ہے۔ پولیس کمشنر ایس این شریواستو نے اس کے لئے ہیلپ لائن نمبر 23469536 جاری کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخاب 2024: دوسرے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، راہل گاندھی سمیت کئی لیڈران کی قسمت کا فیصلہ 26 اپریل کو

لوک سبھا انتخاب کے دوسرے مرحلہ میں ملک بھر کی 88 سیٹوں پر 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان سبھی سیٹوں کے لیے انتخابی تشہیر بدھ کی شام ختم ہو گئی۔ دوسرے مرحلہ کی اہم سیٹوں میں کیرالہ کی وائناڈ؛ بہار کی کشن گنج، کٹیہار، بھاگلپور، بانکا؛ چھتیس گڑھ کی راجناند گاؤں، مہاسمند و ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔