یو پی: مزدوروں پر کیمیکل چھڑکاؤ معاملہ نے پکڑا طول، ضلع مجسٹریٹ نے دیا جانچ کا حکم

Source: S.O. News Service | Published on 30th March 2020, 10:42 PM | ملکی خبریں |

بریلی،30؍مارچ(ایس او نیوز؍ایجنسی) اترپردیش کے ضلع بریلی میں سیٹیلائٹ بس اڈے پر زمین پر بٹھا کر مزدوروں پر سوڈیم ہائیپوکلورا سائڈ مرکب پانی سے نہلانے کے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے جانچ کے احکامات صادر کر دئیے ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ نتیش کمار نے پیر کے روز بریلی میں بتایا کہ اتوار کی دیر شام بریلی سے گزر رہے لوگوں کا علاج بریلی کے چیف میڈیکل افسر ونیت کمار شکلا کی ہدایت پر کیا جارہا تھا۔ اسی دوران بریلی نگر نگم اور فائر بریگیڈ کی ٹیم کو بسوں کو سینیٹائز کرنے کے بھی ہدایات دئیے گئے تھے۔

ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ بسوں کو سینیٹائز کرنے کے دوران کافی حساسیت کی وجہ سے کچھ لوگوں پرسوڈیم ہائیپوکلارائڈ مرکب پانی کا اسپرے کردیا گیا۔اس معاملے میں جانچ کے ہدایات دئیے گئےہیں اور یہ معلوم کرنے کے لیے کہا گیاہے کہ مسافروں پر کیمکل کا اسپرے کس کے کہنے پر اور کیوں ڈالا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ جن لوگوں پر کیمیکل کا چھڑکاؤ کیا گیا، ان میں سے کچھ کی طبیعت ناساز بھی ہو گئی ہے اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے مزدوروں پر غلط طریقے سے کیمیکل چھڑکاؤ کے بارے میں ٹوئٹ کر کے بتایا کہ "اس ویڈیو کی جانچ کی گئی۔ متاثرہ لوگوں کا سی ایم او کی ہدایت میں علاج ہو رہا ہے۔ کیمیکل چھڑکاؤ کرنے والوں کے خلاف ضروری کارروائی کی ہدایت دے دی گئی ہے۔"

قابل ذکر ہے کہ اتوار کو بریلی میں بس اڈے پر پولیس کی موجودگی میں بسوں کے انتظار میں کھڑے سینکڑوں افراد پر کیمیکل مرکب پانی کا اسپرے کیا گیا تھا۔جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اسپرے کی وجہ سے لوگوں کی آنکھیں لال ہوگئیں اور بچے روتے بلکتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...