کرناٹک حکومت نے 28 دسمبر سے 10 دنوں کے لیے نائٹ کرفیو کا کیا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 26th December 2021, 10:56 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،26 ؍دسمبر (ایس او نیوز) کرناٹک حکومت نے 28 دسمبر سے 10 دنوں کے لیے نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک نافذ رہے گا۔ ریاستی وزیر صحت کے سدھاکر نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ حکومت نے اومیکرون کے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان نئے سال کی تقریبات پر کچھ پابندیوں کا بھی اعلان کیا ہے۔سدھاکر نے کہا کہ 28 دسمبر سے رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک 10 دن کے لیے ’’نائٹ کرفیو‘‘ نافذ کیا جائے گا۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ بسواراج بومائی کی سربراہی میں وزراء، عہدیداروں اور کوویڈ ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ نئے سال کے موقع پر تقریبات منعقد کرنے اور لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔بومئی نے کہاکہ بیرونی احاطے خاص طور پر ڈی جے کا استعمال کرنے والی ان تقریباب پر پابندی رہے گی جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے شرکت کرنے کا امکان ہے۔

وزیر نے کہا کہ صرف کھانے پینے کی جگہوں، ہوٹلوں، پبوں اور ریستوراں میں احاطے میں50 فیصد لوگوں کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔