ہندوستان میں کورونا کے تقریبا 49 ہزار نئے معاملے، محض 2 دن میں 12 لاکھ سے 13 لاکھ پہنچ گئی تعداد

Source: S.O. News Service | Published on 25th July 2020, 12:31 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 25؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ملک میں عالمی وبا کووڈ ۔19 کے قہر کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48،916 نئے معاملات سامنے آنے سے مجموعی متاثرین کی تعداد 13.36 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور757 افراد کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 31 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 13،36،861 ہوگئی ہےجبکہ اموات کی مجموعی تعداد 31،358 ہے۔ اس دوران کورونا انفیکشن سے 32،223 مریضوں کی بازیابی کے بعد یہ تعداد 8،49،432 ہوگئی ہے ۔ ملک میں ابھی بھی کورونا انفیکشن کے 4،56،071 فعال کیسز ہیں۔

مختلف ریاستوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں کورونا کے 9615 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 278 لوگ مرچکے ہیں۔ یہاں اب متاثرین کی تعداد 357117 اور اموات کی تعداد 13132 ہے جبکہ 199967 لوگ صحتیاب ہوچکے ہیں۔ انفیکش کے معاملے میں تمل ناڈو دوسر ے نمبر پر ہے۔ یہاں 6،785 نئے کیسز سامنے آئے جن میں 88 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ یہاں متاثرین کی تعداد 1،99،749 اور اموات کی تعداد 3320 ہوگئی ہے جبکہ 1،43،297 مریضوں کو بازیاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے فارغ کیا جاچکا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...