کورونا: مراٹھواڑہ خطہ میں انفیکشن کا پھیلاؤ جاری، متاثرین کی تعداد 18 ہزار کے پار

Source: S.O. News Service | Published on 24th July 2020, 8:45 PM | ملکی خبریں |

اورنگ آباد،24؍جولائی(ایس او نیوز؍یو این آئی) مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن کا قہر کچھ کم ضرور ہوا ہے لیکن کچھ علاقوں میں تیزی کے ساتھ اس کا پھیلاؤ جاری ہے۔ ریاست کے مراٹھواڑہ خطے کے آٹھ اضلاع میں بدھ کو دیررات تک کورونا وائرس کے 550 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 18،474 ہوگئی ہے۔ مراٹھواڑہ میں اس عرصے کے دوران 32 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 684 ہوگئی ہے۔

خطہ کے تمام ضلع صدر دفاتر سے حاصل کردہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اورنگ آباد، مراٹھواڑہ خطہ میں کورونا وائرس کا سب سے زیادہ متاثرہ ضلع ہے جہاں ایک دن میں 322 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور سب زیادہ 12 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ اس کے بعد ضلع ناندیڑمیں 56 کیسز اور پانچ اموات ، جالنہ میں 36 کیسز اور دو ہلاکتیں ، لاتور میں 32 کیسز اورپانچ اموات ، بیڈ میں 16 کیسز اور دو اموات ،عثمان آباد میں 18 کیسز اور تین اموات ،ضلع ہنگولی میں 54 کیسز اور ضلع پربھنی میں 16 کیسز اور تین اموات ہوچکی ہیں۔ اس علاقے میں اینٹیجن ٹسٹنگ کے آغاز کے بعد سے متاثرہ افراد کی تعداد میں ایک بہت بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...