مہاراشٹر میں چھ ریاستوں سے آنے والے مسافروں کو نیگیٹو رپورٹ لانا لازمی

Source: S.O. News Service | Published on 19th April 2021, 3:43 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی، 19؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) مہاراشٹر حکومت نے دہلی ۔ این سی آر، کیرلا، گوا، گجرات، راجستھان اور اتراکھنڈ سے ٹرینوں سے یہاں آنے والے مسافروں کے لئے کورونا کی نیگیٹو رپورٹ لانا لازمی قرار دے دیا ہے۔ مہاراشٹر کے چیف سکریٹری سیتا رام کُنٹے نے ایک حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’حساس مقامات کے طور پر اعلان چھ ریاستوں سے مہاراشٹر میں داخل ہونے والے مسافروں کو سفر سے 48 گھنٹے کے دوران اپنی آر ٹی پی سی آر نیگیٹو رپورٹ لانا لازمی ہوگا‘‘۔

سیتا رام کُنٹے نے یہ بھی کہا کہ ان چھ ریاستوں کو حکم کی تاریخ سے تب تک حساس مقامات کے طور پر مانا جائے گا جب تک حکم کو واپس نہیں لیا جاتا۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور دیگر مقامات پر دیگر وائرس ویئرینٹ کو روکنے کے لئے ریاستی حکومت نے اس طرح کی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف سکریٹری نے کہا کہ مہاراشٹر موجودہ حالات میں کورونا پر قابو پانے کے لئے جدو جہد کررہا ہے، کیونکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست کے کورونا سے متاثر 68000 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 500 سے زیادہ لوگوں کی اس وائرس سے موت ہوئی ہے۔ مہاراشٹر میں صورتحال مسلسل تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی پولیس کا شری نیواس بی وی سے پوچھ گچھ کرنا سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں ہے۔ ایس ڈی پی آئی

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے قومی جنرل سکریٹری کے ایچ عبدالمجید نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں دہلی میں کوویڈ وبائی مرض سے متعلق امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے انڈین یوتھ کانگریس کے صدر شری نیواس بی وی سے دہلی پولیس کی جانب سے پوچھ گچھ کا سخت نوٹس  ...

کورونا کا خاتمہ جولائی تک نہیں ہوگا: ایکسپرٹ

جس طرح کورونا کے نئے معاملوں کی تعداد میں کمی درج ہو رہی ہے اس سے یہ امید بنی ہے کہ ہندوستان میں کورونا کی دوسری لہر کا خاتمہ جلد ہو جائے گا لیکن وبائی بیماریوں کے ماہر شاہد جمیل کا کہنا ہے کہ بھلے ہی ابھی کچھ ریاستوں میں کورونا کے کیس کم ہوتے نظر آ رہے ہوں لیکن دوسری لہر کا ...

سادگی کے ساتھ عید منائیں اور چھوٹی جماعت کے ساتھ عید کی نماز ادا کریں ، سرکردہ مسلم رہنماوں کی مسلمانوں سے اپیل

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر مولانا رابع حسنی ندوی ۔ جمعیت علماءہند کے صدر مولانا ارشد مدنی ۔ جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی سمیت دیگر سرکردہ علماء اور مسلم قائدین مسلمانوں نے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر احتیاط کریں اور مختصر جماعت ...

لاک ڈاؤن پر ہو سختی سے عمل: اشوک گہلوت

راجستھان میں عالمی وبا کورونا کی دوسری لہر کی چین توڑنے کے لئے آج صبح 5بجے سے لے کر 24 مئی تک سخت لاک ڈاؤن نافذ ہوگیا ہے۔ اس مدت کے دوران، ہنگامی اور ضروری خدمات، میڈیکل، دودھ اور دیگر ضروری خدمات کے لئے رعایت رہے گی۔

ساحلی کرناٹکا میں 'ٹاوکٹے' طوفان کی دستک ۔ محکمہ موسمیات نے جاری کیا 16 مئی تک ریڈ الرٹ

ساحلی کرناٹکا کی طرف  بڑھتے  'ٹاوکٹے' طوفان کے پیش نظرمحکمہ موسمیات نے 16مئی تک ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے مچھیروں اور عوام الناس کو دریا، سمندراورنشیبی و ساحلی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت دی ہے۔

بھٹکل میں بڑھ رہے ہیں کورونا پوزیٹیو معاملات؛ آج ایک ہی دن 81 کی رپورٹ آئی پوزیٹو

بھٹکل سمیت ضلع اُترکنڑا میں  کورونا پوزیٹیو کے معاملات میں دن بدن اضافہ دیکھا جارہا ہے، جس سے ذمہ داران میں تشویش پائی جارہی ہے۔ آج بدھ کو ایک ہی دن بھٹکل میں کورونا پوزیٹیو کے 81 معاملات سامنے آئے ہیں  جس کے ساتھ ہی  کورونا کی دوسری لہر میں بھٹکل میں پوزیٹیو معاملات کی تعداد ...

کورونا کا خاتمہ جولائی تک نہیں ہوگا: ایکسپرٹ

جس طرح کورونا کے نئے معاملوں کی تعداد میں کمی درج ہو رہی ہے اس سے یہ امید بنی ہے کہ ہندوستان میں کورونا کی دوسری لہر کا خاتمہ جلد ہو جائے گا لیکن وبائی بیماریوں کے ماہر شاہد جمیل کا کہنا ہے کہ بھلے ہی ابھی کچھ ریاستوں میں کورونا کے کیس کم ہوتے نظر آ رہے ہوں لیکن دوسری لہر کا ...