بھٹکل 30/مارچ (ایس او نیوز)ضلع انتظامیہ کی طرف سے بھٹکل کے عوام کو بیماری کی حالت میں بھی گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں رہے گی البتہ طبی سہولت گھروں تک پہنچانے کے لئے مندرجہ ذیل ڈاکٹروں کو ذمہ داری دی گئی ہے۔
اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر بھرت نے بتایا کہ اگر آپ کے گھر میں کوئی بیمار ہوجاتا ہے تو پھر ان ڈاکٹروں سے ان کے موبائل نمبرپر ان کی ڈیوٹی کی تاریخ کے مطابق عوام رابطہ کریں اور ڈاکٹر علاج کے لئے آپ کے گھروں تک پہنچ جائیں گے۔