کولار لاک ڈاؤن میں نرمی، اقتصادی اور معاشی سرگرمیاں شروع ،کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سرکاری ہدایات پر عمل کریں: ڈپٹی کمشنر ستیہ بھاما

Source: S.O. News Service | Published on 7th May 2020, 2:21 PM | ریاستی خبریں |

کولار،7؍مئی (ایس او نیوز) کولار ضلع میں لاک ڈاؤن میں ڈھیل دی جارہی ہے۔ ضلع کے عوام کی سہولت کے لئے ضروری اشیاء کی خرید وفروخت کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر ستیہ بھاما نے کہی۔

ڈپٹی کمشنر دفتر میں اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی ہدایت کے مطابق ضلع میں اقتصادی،معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کے لئے اجازت دی گئی ہے۔ ضلع میں کے ایس آر ٹی سی بس خدمات بھی شروع کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کولار ضلع اب کورونا وائرس سے محفوظ ہے۔ اس لئے ضلع کے عوام غفلت میں نہ رہیں۔ احتیاطی تدابیر کے تعلق سے سرکاری ہدایت پر عمل کریں۔ سماجی دوری کا پورا لحاظ رکھیں۔ لازمی طور پر ماسک کا استعمال کریں۔ انہوں نے بتایا کہ لوگوں کی صحت اور تحفظ کے لئے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ان کی خلاف ورزی کرنے والوں سے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی ضلع کے سرحدی علاقوں کے چیک پوسٹس پر حفاظتی اقدامات سخت کردئے گئے ہیں۔ چیک پوسٹ سے گزرنے والے ہر ایک موٹر سوار کی طبی جانچ کی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملازمت کے سلسلہ میں ضلع سے چکبالاپور،بنگلورشہری، بنگلور دیہی اور رام نگرم اضلاع جانے والوں کے لئے خصوصی پاس کی ضرورت نہیں ہے۔ چیک پوسٹ پر وہ اپنی کمپنی کا شناختی کارڈ دکھا کر سفر کرسکتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے یہ بھی بتایا کہ ضلع میں بیرونی ریاستوں کے 2111/ مہاجر مزدوروں نے اپنی ریاستوں کو واپس جانے کے لئے ’سیوا سندھو‘ پورٹل میں اپنا نام درج کرایا ہے۔ ان کی گھر واپسی کے لئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع میں کورونا وائرس کا ایک بھی معاملہ نہیں ہے۔ لیکن پڑوسی اضلاع میں کورونا متاثرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظرضلع میں بھی پیشگی حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔ ضلع کے جالپا اسپتال میں 100/ بستر اور ایس این آر اسپتال میں 25/ بستر اور کے جی ایف کے پرائیویٹ اسپتال میں 60/ بستروں کی گنجائشی آئیسولیشن وارڈ بنائے گئے ہیں اور کورونا وائرس کے علاج کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔