اَن لاک میں اورنرمیوں کا اعلان: 26جولائی سے کالجس کھولنے کی اجازت۔تھیٹر اور مالس بھی کھلیں گے

Source: S.O. News Service | Published on 19th July 2021, 10:59 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19؍جولائی(ایس او  نیوز) کرناٹک میں کورونا وائرس کے معاملوں میں مسلسل کمی کے نتیجہ میں ریاستی حکومت نے ان لاک کے چوتھے مرحلہ ان لاک۔4کا اعلان کیا ہے۔اتوار کی صبح وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کی صدارت میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں ان لاک۔4کے متعلق فیصلہ لیا گیا۔

حکومت کی طرف سے جاری تازہ رہنما خطوط کے مطابق ریاست بھر میں رات کا کرفیو برقرار رکھا گیا ہے لیکن اس کے اوقات میں تبدیلی کے ساتھ۔ اب رات 10بجے سے صبح5بجے تک رات کا کرفیو نافد رہے گا۔

چیف سکریٹری پی روی کمار کی طرف سے جاری رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ نئے لاک ڈاؤن ضوابط کے تحت سنیما ہالس، ملٹی پلکس، آڈیٹوریمس وغیرہ کو 50فیصد لوگوں کے ساتھ کھولا جائے گا۔ ان تمام مقامات پر کووڈ ضابطہ کی پابندی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ اعلیٰ تعلیمات کے تحت آنے والے تمام کالجوں کو 26جولائی سے کھولنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ اس کے لئے شرط یہ رکھی گئی ہے کہ کالج میں صرف وہی طلباء حاضر ہو سکتے ہیں جنہوں نے اپنا پہلا کووڈویکسین ڈوز لگوا لیا ہو۔کالجوں میں طلباء کی حاضری کو لازمی نہیں بلکہ اختیاری بنا دیا گیا ہے۔طویل مدتی ٹیکنیکل کورسس اور فروغ ہندمندی کے تمام کورسوں کیلئے بھی کلاسس بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان کے لئے بھی کووڈ کا پہلا ڈوز لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

حکومت کی طرف سے جاری رہنما خطوط میں بتایاگیا ہے کہ تا حکم ثانی کیرلا اور مہاراشٹرا سے لوٹنے والے افراد کے لئے 3جولائی 2021کو نافذکیا گیا ضابطہ برقرار رہے گا۔ان لاک کی کو تاز ہ ہدایات جاری کی گئی ہیں وہ2اگست 2021تک نافذ رہیں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...