کویت میں کرونا وائرس کے 665 نئے کیسوں کا اندراج ، 9 اموات

Source: S.O. News Service | Published on 26th May 2020, 5:05 PM | خلیجی خبریں |

کویت سٹی،26؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) کویت میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 838 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ پہلے سے اس مہلک وائرس کا شکار 508 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

کویت کی وزارت صحت کے ترجمان نے سوموار کو اطلاع دی ہے کہ کرونا وائرس میں مبتلا نو افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔اس خلیجی عرب ریاست میں اب تک کووِڈ-19 سے 165 افراد کی وفات ہوئی ہے۔

ترجمان نے نیوز بریفنگ میں بتایا ہے کہ نئے تشخیص شدہ کیسوں میں زیادہ تر تارکین وطن ہیں۔ ان میں 195 ہندوستانی ،96 مصری اور 73 بنگلہ دیشی ہیں جبکہ 148 کویتی شہری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اس خلیجی عرب ریاست میں کرونا کے 21,302 فعال کیس ہیں۔ان میں زیادہ تر کی حالت بہتر ہے اور صرف 182 انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ کویت نے فروری میں کرونا وائرس کا پہلا کیس منظرعام پر آنے کے بعد سخت حفاظتی احتیاطی تدابیر کا نفاذ کیا تھا۔ حال ہی میں کویتی حکومت نے گھروں سے باہر چہرے پر ماسک نہ پہننے والے افراد کے لیے قدرے سخت سزا کا اعلان کیا ہے۔انھیں خلاف ورزی کی صورت میں تین ماہ جیل بھگتنا ہوگی یا 5000 کویتی دینار (16172 امریکی ڈالر) جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

حکومت نے عید الفطر کے موقع پر ملک بھر میں شام چار بجے سے صبح آٹھ بجے تک کرفیو نافذ کررکھا ہے۔یہ 30 مئی تک نافذ العمل رہے گا۔اس کے بعد اس میں مزید توسیع کی جاسکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...