مرکزی حکومت سرکاری اسپتالوں میں 1000 اضافی آئی سی یو بستر محفوظ کرے، کیجریوال کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 24th November 2020, 9:00 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،24؍نومبر(ایس او نیوز؍یو این آئی) دہلی میں کورونا وائرس کا قہر بڑھنے کے درمیان وزیر اعلی اروند کیجریوال نے منگل کے روز مرکزی حکومت سے سرکاری اسپتالوں میں 1000 اضافی آئی سی یو بیڈ محفوظ رکھنے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات میں کیجریوال نے دہلی میں کورونا وائرس کے بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر یہ اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت میں کورونا وائرس کے معاملے بڑھنے کے پیچھے آلودگی بھی ایک بڑی وجہ ہے۔

وزیراعلیٰ کے دفترکے مطابق اروند کیجریوال نے پڑوسی ریاستوں میں پرالی جلانے سے ہونے والی آلودگی سے نجات کے لئے وزیر اعظم سے مداخلت کرنے کی اپیل کی۔ وزیر اعلی کیجریوال نے دہلی میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے اثرات رہنے تک مرکزی حکومت سے سرکاری اسپتالوں میں اضافی ایک ہزار آئی سی یو بستر دہلی کے لیے محفوظ رکھنے کی درخواست کی ہے۔

نریندر مودی عالمی وبا کورونا وائرس سے فی الحال سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں کیرالہ، مغربی بنگال، ہریانہ، دہلی، راجستھان، گجرات، مہاراشٹر اور چھتیس گڑھ کے وزرائے اعلی سے ورچوئل میٹنگ میں آج موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ وزیر داخلہ امت شاہ بھی اس میٹنگ میں شریک ہیں۔

فی الحال، دہلی ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ پچھلے چار دنوں سے کورونا وائرس کی وجہ سے دارالحکومت میں روزانہ 100 سے زائد مریض دم توڑ رہے ہیں۔ کیجریوال نے میٹنگ میں بتایا کہ دہلی میں 10 نومبر کو 8600 معاملے رپورٹ ہوئے جو کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک کی سب سے زیادہ تعداد تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد نئے مریضوں اور مثبت آنے کے رجحان میں مسلسل کمی آرہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...