کوویڈٖ۔19 کرناٹک میں تشویشناک حد تک بڑھ رہے ہیں معاملات؛ ایک ہی دن کورونا کے 30 کیسس، تعداد بڑھ کر ہوگئی 565

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st May 2020, 12:25 AM | ریاستی خبریں |

بنگلور 30/اپریل (ایس او نیوز/پی وی) کرناٹک میں کوویڈ۔19 کے معاملات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے اور بدھ شام پانچ بجے سے جمعرات شام پانچ بجے تک یعنی 24 گھنٹوں میں کرناٹکا میں کورونا کے 30 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ ہی کرناٹک میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 565 ہوگئی ہے۔

اطلاع کے مطابق  اب تک کرناٹک میں کورونا سے 21 لوگوں کی موت ہوچکی ہے، 229 لوگ صحت یاب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج ہوچکے ہیں جبکہ 314 کورونا پوزیٹو مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ بتایا گیا ہے اس میں 9 لوگوں کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔

آج جمعرات کو جو 30 تازہ معاملے سامنے آئے ہیں اُس میں صرف ایک بیلگام ضلع سے ہی 14معاملات ہیں جبکہ  بنگلور شہر سے نو، بیجاپور سے دو، ، دکشن کنڑا، ٹمکور، کلبرگی اور داونگیرہ سے ایک ایک  شخص میں کورونا پوزیٹو کے اثرات پائے گئے ہیں ۔

آج کے نو معاملات کےساتھ بنگلور میں کورونا سے متاثرہ لوگوں کی تعداد بڑھ کر 141 تک  پہنچ گئی ہے، دوسرے نمبر پر میسور ہے جہاں 88 اور بیلگام میں 67 کورونا پوزیٹو مریض پائے گئے ہیں۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کوویڈ سے صحت یاب ہوکر آج جمعرات کو میسور میں سات لوگ صحت یاب ہوچکے ہیں اور اُنہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جمعرات کو میسور میں کورونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...