کرناٹک میں178افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

Source: S.O. News Service | Published on 29th May 2020, 8:36 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،29؍مئی(ایس او نیوز؍محمدامین نواز) ریاست کرناٹک میں لگاتار بڑھ رہے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد مہاراشٹرا سے واپس کرناٹک آرہے افراد کی ہے۔

آج جمعہ کو جملہ178افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان میں سے87فیصد یعنی154افراد مہاراشٹرا سے واپس کرناٹک آئے ہیں۔آج جمعہ کو35افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوکر اسپتالوں سے ڈسچارج ہوکر اپنے اپنے گھروں کو واپس چلے گئے ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق ریاست میں کورونا مثبت مریضوں کی مجموعی تعداد2711ہوگئی ہے۔ ان میں سے867افراد علاج کے بعد صحت یاب ہوکر اپنے گھر چلے گئے ہیں جبکہ47افراد کی کورونا وائرس کی موت ہوچکی ہے۔

ریاست کرناٹک میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد1793ہوگئی ہے۔آج ریاست کے اُڈپی میں 15‘بنگلورو (اربن) میں 8،منڈیا میں 2،بنگلورو (رورل) میں ایک، یادگیر ضلع میں 60 مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔رائچور میں 14افراد،چکبالا پور میں 4،دھارواڑ میں ایک اور میسورو ضلع میں راجستھان سے واپس کرناٹک آئے ایک فراد میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔متاثرہ افراد میں 14بچے بھی شامل ہیں جن کی عمر10یا اس سے کم ہے۔ یادگیر ضلع میں 2 سال، 3 سال،5 سال اور 8سالہ لڑکے میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔آج ضلع ہاسن کے30مریض، اتر کنڑا ضلع کے3 مریضوں‘بشمول 35مریض صحت مند ہوکر دواخانہ سے ڈسچارج ہوکر اپنے اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔