حکومت کی جانب سے 11 ہزار موچی خاندانوں کو مالی امداد کا اعلان؛ سدارامیا کی قیادت میں اپوزیشن قائدین کی یڈیورپا سے کامیاب نمائندگی

Source: S.O. News Service | Published on 10th May 2020, 3:49 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 10؍مئی (ایس او نیوز ؍ پی ٹی آئی ) کرناٹک حکومت نے ریاست کے 11؍ہزار موچی خاندانوں کو 5؍ ہزار روپئے کی یکمشت امداد دینے کا اعلان کیا جن کی روز مرہ کی زندگی کووڈ۔19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے شدید متاثر ہوئی ہے۔

دپٹی چیف منسٹر گووند کارجول کے مطابق چیف منسٹر بی ایس یڈیورپا نے ہر موچی خاندان کو فی کس 5 ؍ ہزار روپئے یکمشت مالی مدد دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ۔19 لاکھ ڈاؤن کی وجہ سے سڑک کنارے بیٹھ کر چوتے چیلوں کا کام کرنے والے 11722 خاندان مالی پریشانی سے دوچار ہیں اور ان کی روزہ مرہ کی زندگی متاثر ہوگئی ہے۔ ‘‘

کارجول جو محکمہ سماجی انصاف کے انچارج بھی ہیں نے کہا کہ استفادہ کنند گان کو یہ معاوضہ بابو جگوجیون رام لیدر انڈسٹریز کارپوریشن کے ذریعہ تقسیم کی جائے گی۔ قائد اپوزیشن سدارامیا کی قیادت میں اپوزیشن قائدین کے ایک وفد نے چیف منسٹر یڈیورپا سے ملاقات کرتے ہوئے ریاستی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ پیاکیج کے تحت سوناروں ، بڑھائیوں، موچیوں ، درزیوں اور لوہاروں کو بھی امداد دینے پر غور کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ یڈیورپا حکومت نے کووڈ۔19 لاک ڈاؤن کے سبب پریشان افراد کی مدد کے لیے حال ہی میں 1610 کروڑ کے امدادی پیاکیج کا اعلان کیا تھا۔ پیاکیج کے حصے طور پر معلنہ اقدامات میں ہزاروں دھوبیوں ، حجاموں ، آٹورکشا اور ٹیکسی ڈرائیوس کو فی کس 5 ؍ ہزار روپئے معاوضہ بھی شامل تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔