کرناٹک میں آج کورونا کے مزید 45 معاملے آئے سامنے؛ دبئی سے لوٹنے والے 20 لوگوں کی رپورٹ آئی پوزیٹو؛ ضلع جنوبی کینرا کے 16 اور اُُڈپی کے 5 لوگ پائے گئے کورونا سے متاثر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th May 2020, 1:40 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلور15/مئی (ایس او نیوز) ملک بھر میں لاک ڈاون چل رہا ہے ، مگر نوول کورونا وائرس کے اثرات کم ہونے کے بجائے بڑھتے جارہے ہیں، آج جمعہ کو ریاست کرناٹک میں 45 نئے معاملات کے سامنے آنے کے ساتھ ہی  کورونا مریضوں کی تعداد کا اکڑہ ایک ہزار کو بھی کراس کرگیا ہے۔ ہیلتھ بلٹین میں دی گئی اطلاع کے مطابق کل جمعرات شام پانچ بجے سے آج جمعہ صبح بارہ بجے تک جملہ 45 کورونا متاثرین پائے گئے ہیں جس کی بنا پر ریاست میں کورونا سے متاثرہ لوگوں کی تعداد بڑھ کر 1032 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ 1032 کورونا کے معاملوں میں اب تک 35 لوگوں کی موت بھی ہوچکی ہے جبکہ 476 لوگ صحتیاب ہوکراسپتالوں سے ڈسچارج بھی ہوچکے ہیں۔ اس طرح مختلف اسپتالوں میں کورونا کے 520 ایکٹیو کیسس ہیں۔

 آج کے نئے کیسس میں  16 کا تعلق ضلع جنوبی کینراسے ہے، 13 بنگلور سے اور پانچ اُڈپی سے ہے۔ ہاسن اور بیدر سے  تین معاملات، چتردرگہ سے دو معاملات  اور باگلکوٹ، شموگہ اور کولار سے ایک ایک معاملے سامنے آئے ہیں۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق آج کے نئے کورونا معاملات میں 20 لوگ دبئی  سے لوٹے ہوئے لوگ  ہیں، ممبئی سے  آئے ہوئے چار لوگ اور چینائی سے آئے ہوئے تین لوگ شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے دیگر جن لوگوں کی رپورٹس کورونا پوزیٹو آئی ہے وہ کنٹینمنٹ زون کے  رابطے والے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیراعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک میں بیس سیٹوں پرجیت درج کرنے کا ظاہر کیا عزم

کرناٹک دو مرحلوں یعنی 26/اپریل اور 7/مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی لیڈران مودی کی گارنٹی کے نام پر عوام سے ووٹ دینے کی اپیلیں کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران بی جے پی پرعوام کے ساتھ جھوت بولنے اوردھوکہ دینے کا ...

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...