کشمیر: کورونا وائرس سے تین مریضوں کی موت، کل تعداد 104 ہوئی

Source: S.O. News Service | Published on 2nd July 2020, 11:40 AM | ملکی خبریں |

سری نگر،2؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) وادی کشمیر میں کورونا سے متاثر مزید تین مریضوں کی موت واقع ہونے کے ساتھ جموں و کشمیر میں اس وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 104 ہو گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ اور شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور سے تعلق رکھنے والے کورونا سے متاثر دو مریضوں، جن کی عمر 70 برس سے زیادہ تھی، کو ایک ہی دن 24 جون کو سری نگر کے ڈل گیٹ علاقے میں واقع اسپتال برائے امراض سینہ میں داخل کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں مریضوں کی منگل اور بدھ کی درمیانی رات کے دوران موت واقع ہوئی۔

اسپتال برائے امراض سینہ سری نگر کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک نے ان اموات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اننت ناگ کے بجبہاڑہ کی نیو کالونی علاقے سے تعلق رکھنے والے 75 سالہ مریض کی موت بدھ کی علی الصبح واقع ہوئی جبکہ سوپور کے 80 سالہ مریض کی موت منگل کی رات دیر گئے واقع ہوئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ متوفین نمونیا، سانس لینے میں تکلیف ہونے کے علاوہ کئی عارضوں میں مبتلا تھے۔ قبل ازیں سری نگر کے عید گاہ سے تعلق رکھنے والی کورونا سے متاثر ایک پچاس سالہ خاتون کی شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز) صورہ میں موت واقع ہوئی۔

مقامی خبر رساں ایجنسی کے این او نے سکمز میں تعینات نوڈل افسر ڈاکٹر جی ایچ ایتو کے حوالے سے کہا ہے کہ انتقال کر جانے والی خاتون کو 19 جون کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ تاہم متعدد دیگر بیماریوں بشمول ہائپر ٹینشن اور نمونیا میں مبتلا اس خاتون کی بدھ کی صبح یہاں موت واقع ہوئی۔ ان تین اموات کے ساتھ جموں و کشمیر میں اب تک کورونا سے متعلق اموات کی تعداد بڑھ کر 104 ہوگئی ہے جن میں سے 92 کا تعلق کشمیر سے ہے جبکہ 12 صوبہ جموں سے تعلق رکھتے ہیں۔

وادی کشمیر میں ضلع سری نگر میں اب تک کورونا سے متعلق سب سے زیادہ 25 اموات درج ہوئی ہیں اور دوسرے نمبر پر ضلع بارہمولہ ہے جہاں اب تک 17 افراد کی اس وائرس میں مبتلا ہو کر موت واقع ہوئی ہے۔ ضلع کولگام میں 13، شوپیاں میں 12، اننت ناگ میں, 8 بڈگام میں 7، کپوارہ میں 5، پلوامہ میں 4 اور بانڈی پورہ میں ایک مریض کورونا میں مبتلا ہوکر داعی اجل کو لبیک کہہ گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...