کورونا کے 24 گھنٹوں میں 8909 نئے معاملے، متاثرین کی تعداد دو لاکھ سے متجاوز

Source: S.O. News Service | Published on 3rd June 2020, 10:15 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،3؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں كورونا وائرس کا قہر انتہائی تیزی سے بڑھ رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 8909 نئے کیسز درج کیے جانے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد دو لاکھ سے متجاوز کر گئی۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے بدھ کو جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرین کی تعداد بڑھ کر 207615 ہو گئی۔ اس دوران 217 لوگوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5815 ہو گئی۔ ملک میں اب تک کل 100303 لوگ صحت مند بھی ہو چکے ہیں اور فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 101497 ہو گئی ہے۔

مہاراشٹر اس وبا سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2287 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 103 افراد کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 72300 اور اس جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2465 ہو گئی ہے۔ اس دوران ریاست میں 1225 لوگ شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہونے والوں کی مجموعی تعداد 31333 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں تامل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے، جہاں متاثرین کی تعداد 24586 تک پہنچ گئی ہے اور 197 اموات ہوئی ہے جبکہ 13706 افراد کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی دی جا چکی ہے۔ کورونا وائرس سے قومی دارالحکومت دہلی کی بھی حالت کافی تشویشناک بنی ہوئی ہے اور ملک میں دہلی متاثرین کی تعداد کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے۔ دہلی میں 22132 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 556 لوگوں کی جان جا چکی ہے جبکہ 9243 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

اس کے بعد كووڈ- 19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ملک کی مغربی ریاست گجرات ہے۔ گجرات میں اب تک 17617 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 1092 لوگوں نے جان گنوائی ہے۔ اس کے علاوہ 11894 افراد اس بیماری پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ راجستھان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہاں متاثرین کی تعداد 9373 ہو گئی ہے جبکہ 203 افراد کی موت ہو چکی ہے اور 6435 لوگ مکمل طور پر ٹھیک ہوئے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں 8420 افراد کورونا وائرس سے متاثرہوئے ہیں اور 364 افرادکی اس وبا سے موت ہو گئی ہے جبکہ 5221 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اب تک 8361 افراد کورونا وائرس کی زد میں آئے ہیں اور 222 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 5030 لوگ اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال میں 6168 لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 335 افراد کی موت ہو چکی ہے اور اب تک 2410 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں۔

جنوبی ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش میں 3898 اور کرناٹک میں 3796 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور ان دونوں ریاستوں میں اس وبا کی زد میں آکر ہلاک شدگان کی تعداد بالترتیب 64 اور 52 ہوگئی ہے۔ مرکز کے زیر انتظام صوبہ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2718 ہو گئی ہے اور 33 اموات ہوئی ہے۔ پنجاب میں 46، بہار میں 24، ہریانہ میں 23، کیرالہ میں 11، اڑیسہ اور اتراکھنڈ میں سات،ہماچل پردیش اور جھارکھنڈ میں پانچ، چنڈی گڑھ میں پانچ، آسام میں چار اور چھتیس گڑھ، لداخ اور میگھالیہ میں اس وبا سے ایک ایک شخص کی موت ہو چکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

راجستھان: اس مرتبہ نوجوانوں، خواتین، کسانوں، دلتوں و قبائلیوں کی حکومت بنے گی، الور میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کے روز الور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار للت یادو کی حمایت میں عظیم الشان روڈ شو کیا۔ روڈ شو میں پرینکا کھلی چھت والی گاڑی میں سوار تھیں اور ان کے ساتھ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر ٹیکارام جولی، ...

میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں، جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے وزیر اعلیٰ کیجریوال کا جذباتی پیغام

عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے جیل سے لوگوں کو پیغام بھیجا ہے کہ ’میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں۔‘ سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت اروند کیجریوال کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ وزیر اعظم اپنی بدنیتی میں ...

سپریم کورٹ نے امانت اللہ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردیا

دہلی کے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو پیر (15 اپریل 2024) کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے وقف بورڈ گھوٹالے سے متعلق معاملے میں امانت اللہ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے پیشگی ضمانت کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ای ڈی کے ...

آر ایس ایس کو ملک کا آئین نہیں بدلنے دے گی کانگریس، کیرالہ میں راہل گاندھی نے چلائی عوامی رابطہ مہم

کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ کے وائناڈ سے لوک سبھا امیدوار راہل گاندھی نے 15 اپریل کو وائناڈ میں عوامی رابطہ مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران راہل گاندھی کا جگہ جگہ شاندار استقبال ہوا۔ بیشتر مقامات پر لوگوں کا ہجوم امنڈتا ہوا دکھائی دیا اور کچھ مقامات پر راہل گاندھی رک کر لوگوں سے ...

کانگریس نے انتخابی تشہیر کے لیے جاری کیا ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ، عوام تک پہنچے گی پارٹی کی گارنٹیاں

 لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس لیڈران کی ریلیاں اور روڈ شو جاری ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے پیر کے روز انتخابی تشہیر کے مقصد سے ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ جاری کر دیا ہے۔ کانگریس اس نغمہ کے ذریعہ پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل ’پانچ نیائے‘ کے تحت دی گئی 25 گارنٹیوں کو ملک ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...