ملک میں کورونا سے 16475 اموات، متاثرین کی تعداد 5 لاکھ 48 ہزار سے متجاوز

Source: S.O. News Service | Published on 29th June 2020, 3:04 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،29؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں کورونا وائرس کی وبا اپنے شباب پر ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں متاثرین کے 19 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے پانچ لاکھ تک جا پہنچی ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی پیر کے روز جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 548318 ہوگئی ہے جس میں کورونا وائرس کے 19459 نئے کیسز بھی شامل ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے 380 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 16475 ہوگئی ہے۔ دوسری طرف اس بیماری سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اسی عرصہ میں، 12010 مریضوں کے صحت مند ہونے کے ساتھ ہی مجموعی تعداد 321723 ہوگئی۔ تاہم، اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے 210120 فعال کیسزبھی ہیں۔

ملک میں ریاست مہاراشٹر کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں متاثرین کے 5493 کیسز اور 156 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 164626 اور ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 7429 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 86575 شفایاب ہوئے ہیں۔ قومی دارالحکومت دہلی میں بھی کوروناوائرس نے شدید نقصان پہنچایا ہے، متاثرین اور اموات کے لگاتار بڑھتے اعداد کے ساتھ اب یہ ملک میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرہ افراد کی تعداد 83077 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 2889 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی عرصے میں 65 مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 2623 ہوگئی۔ دارالحکومت میں 52607 مریضوں کو شفایاب ہونے کے بعد مختلف اسپتالوں سے فارغ کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں تامل ناڈو تیسرے مقام پر ہے جہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 82275 تک جا پہنچی ہے اور اب تک اس وائرس سے 1079 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 45537 افراد کو علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ ملک کی مغربی ریاست گجرات کووڈ- 19 سے متاثرین اور تعداد کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے، لیکن اموات کی تعداد کے لحاظ سے یہ مہاراشٹر اور دہلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔ گجرات میں اب تک 31320 افراد اس وائرس سے متاثر اور 1808 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں 22800 افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اب تک کورونا وائرس کے 22147 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس وائرس سے 660 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 14808 مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں۔ راجستھان میں بھی کورونا کا پھیلاؤ جاری ہے جہاں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 17271 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 399 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ 13611 افراد پوری طرح سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ریاست مغربی بنگال میں 17283 افراد کورونا وائرس سے متاثر، 639 افراد ہلاک اور 11193 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ہریانہ میں متاثرہ افراد کی تعداد مدھیہ پردیش کے اوپر پہنچ چکی ہے حالانکہ مرنے والوں کی تعداد ابھی تک مدھیہ پردیش کے نصف سے بھی کم ہے۔ ریاست میں 13829 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 223 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب تک 8917 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں 13186 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 557 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 10084 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

جنوبی ہندوستان کی دو ریاستوں کرناٹک میں 13190 افراد اور آندھرا پردیش میں 13241 افراد وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور ان دونوں ریاستوں میں اموات کی تعداد بالترتیب 207 اور 169 ہے۔ جموں و کشمیرمیں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 7093 ہوگئی ہے اور اب تک یہاں اس وبا سے 94 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس وبا سے پنجاب میں 133، بہار میں 60، اتراکھنڈ میں 38، کیرالہ میں 22، اڈیشہ میں 21، چھتیس گڑھ میں 13، جھارکھنڈ میں 12، پڈوچیری اور آسام میں 10۔10، ہماچل پردیش میں نو، چنڈی گڑھ میں چھ، گوا میں 3 اور تری پورہ، لداخ اور میگھالیہ میں ایک ایک افراد کی موت ہوچکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔