کورونا نے 24 گھنٹوں میں توڑے تمام ریکارڈ، 7964 نئے معاملے، 265 متاثرہ افراد کی اموات

Source: S.O. News Service | Published on 30th May 2020, 9:15 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،30؍مئی(ایس او نیوز؍یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس (کووڈ- 19) کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 7964 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں اور 265 افراد کی اس بیماری سے موت واقع ہوگئی ہے، لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ اس مدت میں صحت مند ہونے والوں کی تعداد میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے اور 11264 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے ہفتہ کو جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے انفیکشن سے اب تک 173763 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4971 افراد کی موت پوچکی ہے۔ ملک میں 82370 لوگ اس بیماری سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور اب یہاں کورونا وائرس انفیکشن کے 86 ہزار 422 فعال معاملے ہیں۔

اس وبا سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2682 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 116 افراد کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس سے متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 62 ہزار 228 اور اس جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2098 ہو گئی ہے۔ اس دوران ریاست میں ریکارڈ 8381 لوگ شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہونے والوں کی کل تعداد 26997 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں تامل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس کی تعداد 20 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ یہاں اب تک 20246 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 154 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 11313 لوگوں کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی مل چکی ہے۔ کورونا وائرس سے قومی دارالحکومت دہلی کی بھی حالت کافی تشویشناک بنی ہوئی ہے اور ملک میں سب سے زیادہ متاثر ریاستوں میں تیسرے نمبر پر ہے۔ دہلی میں 17386 لوگ متاثر ہیں اور 398 افراد کی جان جا چکی ہے جبکہ 7846 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

كووڈ -19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ملک کی مغربی ریاست گجرات چوتھے نمبر پر ہے. گجرات میں اب تک 15934 لوگ اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 980 لوگوں نے جان گنوائی ہے۔ اس کے علاوہ 8611 افراد اس بیماری پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ راجستھان میں بھی کورونا وائرس پھیلتا جارہا ہے اور یہاں اس کے متاثرین کی تعداد 8365 ہو گئی ہے اور 184 لوگوں کی موت ہو چکی ہے، جبکہ 5244 لوگ مکمل طور ٹھیک ہوئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اب تک 7284 افراد کورونا وائرس کی زد میں آئے ہیں اور 198 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 4244 لوگ اس وبا ٹھیک ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال میں 4813 لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 302 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 1775 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں۔ تلنگانہ میں اب تک کورونا وائرس سے 2425 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 71 افراد نے کورونا وائرس کی وجہ سے جان گنوائی ہے۔ اس کے علاوہ یہاں 1381 افراد اب تک اس بیماری سے ٹھیک ہوئے ہیں۔

جنوبی ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش میں 3436 اور کرناٹک میں 2781 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور ان ریاستوں میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بالترتیب 60 اور 48 ہے۔ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2164 ہو گئی ہے اور 28 اموات ہوئی ہے۔ پنجاب میں 42، ہریانہ میں 19، بہار میں 15، کیرالہ میں آٹھ، اڑیسہ میں سات، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ اور اتراکھنڈ میں پانچ پانچ، آسام اور چنڈی گڑھ چار چار اور چھتیس گڑھ اور میگھالیہ میں اس وبا سے ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...