پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا کے ریکارڈ 24،879 نئے معاملے، 487 اموات، ملک میں اب 7.67 لاکھ معاملے

Source: S.O. News Service | Published on 9th July 2020, 1:04 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،9؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی)   ملک میں کووڈ ۔19سے پیدا شدہ خوفناک صورتحال کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے سب سے 24،879 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 487 متاثرہ مریض ہلاک ہوئے ہیں۔ مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 24،879 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے کورونا متاثرین کی تعداد 7،67،296 ہوگئی ہے۔ اس دوران 487 افراد ہلاکت سے ہلاکتوں کی بڑھ کر 21،129 ہوگئی ہے۔ تاہم اس دوران اچھی بات یہ رہی کہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اور 19،547 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں ، جسے ملاکر مجموعی 4،76،378 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ ملک میں ابھی کورونا انفیکشن کے 2،69،789 ایکٹو کیسز ہیں۔

کورونا وبا سے سب سے زائد متاثر مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6،603 کیسز درج کئے گئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2،23،724 ہو گئی اور 198 افراد ہلاک ہو گئے جس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 9،448 ہو گئی ہے۔ ریاست میں 1،23،192 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ کورونا کے کیسز کے معاملے میں دوسرے مقام پر پہنچتے ہی تمل ناڈو میں متاثرہ افراد کی تعداد 3،756 سے بڑھ کر 1،22،350 پر پہنچ گئی ہے اور اس دوران 64 افراد کی ہلاکت سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 1700 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 74،167 افراد کو علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وبا نے قہر برپا کیا ہے اور یہاں اب تک 1،04،864 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 3،213 ہوگئی ہے۔ یہاں 748،199 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

ملک کی مغربی ریاست گجرات کووڈ ۔19 کے کیسز کے معاملے میں چوتھے مقام پر ہے ، لیکن ہلاک شدگان کی تعداد کے معاملے میں یہ مہاراشٹر اور دہلی کے بعد تیسرے مقام پر ہے۔ گجرات میں اب تک 38،333 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 1993 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں 27،289 مریض اس وبا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اب تک کورونا انفیکشن کے 31،156 کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وائرس کی وجہ سے 845 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 20،331 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

جنوبی ہندوستان کی ریاستوں تلنگانہ اور کرناٹک میں کورونا وائرس کے کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ تلنگانہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 29،536 تک پہنچ چکی ہے اور 324 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ اب تک 17،279 افراد اس وبا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کرناٹک میں 28،877 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 470 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریاست میں 11،876 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال میں24،823 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 827 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 16،291 افراد اب تک صحت یاب ہوئے ہیں۔ راجستھان میں بھی کورونا کا قہرعروج پر ہے اور متاثرین کی تعداد 22،063 تک پہنچ چکی ہے اور اب تک 482 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، جبکہ 16،866 افراد پوری طرح سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں 22،259 افراد متاثر ہوئے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 264 ہوگئی ہے۔ ہریانہ میں 18،690 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 282 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس وبا سے مدھیہ پردیش میں 629 ، پنجاب میں 178 ، جموں وکشمیر میں 149 ، بہار میں 107 ، اتراکھنڈ میں 46 ، اڈیشہ میں 48 ، کیرالہ میں 27 ، جھارکھنڈ میں 22 ، آسام میں 16 ، چھتیس گڑھ میں اورپڈو چیری 14 ، ہماچل پردیش میں 11، گوا میں آٹھ ، چندی گڑھ میں سات ، اروناچل پردیش میں دو اور تریپورہ ، لداخ اور میگھالیہ میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...