امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد تقریباً 5 لاکھ

Source: S.O. News Service | Published on 20th February 2021, 1:38 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن ، 20؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) دنیا کا سب سے طاقتور ملک امریکہ میں جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس ’کووڈ- 19‘ کا قہر لگاتارجاری ہے۔ اس موذی وبا کے آغاز کے بعد سے ہی اب تک اس ملک میں تقریباً پانچ لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جو دنیا بھر میں مجموعی ہلا کتوں کا بیس فیصد ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے اتھل پتھل کا دور جاری ہے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد دو کرڑو 78 لاکھ 96 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

دریں اثنا، امریکی صدر جو بائیڈن غریب ممالک کو کورونا وائرس (کووڈ- 19) ویکسین کی فراہمی کے لئے 4 ارب ڈالر کی امداد کا اعلان کریں گے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 11.03 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے اور 24 لاکھ 41 ہزار 582 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ امریکہ کے بعد ہندوستان میں سب سے زیادہ متاثر افراد ہیں جبکہ برازیل تیسرے نمبر پر ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...