لاک ڈاون میں چھوٹ ملتے ہی کرناٹک میں اُبل پڑا کورونا کا آتش فشاں؛ ایک ہی دن 127 پوزیٹو معاملات؛ 90 لوگوں کی لنک مہاراشٹرا سے ملی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th May 2020, 1:45 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بھٹکل 19/مئی (ایس او نیوز) ملک بھر میں کورونا لاک ڈاون میں چھوٹ ملتے ہی مختلف ریاستوں میں پھنسے ہوئے لوگ اپنے اپنے گاوں جانے کے لئے نکل پڑے ہیں، جس کے چلتے ہی کرناٹک میں آج منگل کو صبح بارہ بجے تک ملنے والی اطلاع میں 127 کیسس پوزیٹو ملنے کی خبر دی گئی ہے۔ کرناٹک میں کل پیر کو جب 99 پوزیٹو معاملات سامنے آئے تھے تو سمجھا جارہا تھا کہ  یہ سب سے بڑی تعداد ہے، لیکن آج منگل کو  کورونا معاملوں کی تعداد نے حکام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ 

پیر شام پانچ بجے سے منگل صبح بارہ بجے تک جو ریاستی ہیلتھ بلٹین جاری کی گئی ہے، اس کے مطابق 127 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جس میں سب سے زیادہ کیسس منڈیا سے ہیں جہاں  62  لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے، حیرت کی بات یہ ہے کہ سبھی 62 لوگ مہاراشٹرا سے منڈیا پہنچے تھے۔

ریاست میں دوسرے  نمبر پر داونگیرے ہے جہاں 19 کورونا پوزیٹو معاملات سامنے آئے ہیں، شموگہ میں 12، کلبرگی میں 11، بنگلور (اربن) میں 6،  اُترکنڑا  اور اُڈپی میں چار چار، ہاسن میں3،  چکمنگلور میں 2 اور گدگ، یادگیری، چتردرگہ، بیجاپور میں ایک ایک معاملات ہیں۔

آج ریاست کے مختلف اضلاع کی کورونا پوزیٹو کی جو رپورٹ سامنے آئی ہے اس میں 90 لوگوں کی سفری ہسٹری مہاراشٹرا سے ہے جبکہ کیرالہ اور گجرات سے تین تین اور آندھرا پردیش اور تمل ناڈو سے ایک ایک  لوگ آئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...