کوویڈ۔19 کرناٹک میں کورونا کے 36 نئے معاملات؛ تعداد بڑھ کر ہوئی 789؛ مینگلور کے فرسٹ نیورو سے بڑھ رہے ہیں کورونا کے معاملے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th May 2020, 1:49 PM | ریاستی خبریں |

بھٹکل 9/مئی (ایس او نیوز) کرناٹک میں آج سنیچر کوکورونا کے 36 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ ہی ریاست بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 789 ہوگئی ہے۔ کرناٹک محکمہ ہیلتھ کی جانب سے جاری  بُلٹین کے مطابق  صرف بنگلور میں ہی آج ایک دن میں  12 معاملات پوزیٹو آئے ہیں، جبکہ داونگیرہ سے چھ معاملات سامنے آئے ہیں۔

بلٹین کے مطابق ضلع اُترکنڑا کے بھٹکل سے کورونا کے سات معاملات پوزیٹو آئے ہیں جس میں تین نابالغ بچے اور دو  خواتین بھی شامل ہیں جبکہ  اس لسٹ میں جو دو مرد حضرات ہیں اُن  کی عمریں65 اور 68 سال ہے۔ بُلٹین میں دی گئی  رپورٹ کے مطابق بھٹکل کے تمام سات معاملے  مریضہ نمبر 659 کے سکینڈری رابطے سے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آج بیدر سے تین، چتردرگہ سے دو اور ایک کیس ٹمکور سے آیا ہے۔ اسی طرح  آج  دکشن  کنڑا کے بنٹوال سے بھی تین لوگوں کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے اور حیرت کی بات یہ ہے کہ تینوں کو کورونا کا مرض مینگلور کے فرسٹ نیورو اسپتال سے پھیلا ہے۔ یاد رہے کہ بھٹکل میں آج کے سات معاملات اور کل جمعہ کو سامنے آنے والے 12 معاملات کے ساتھ ساتھ 5مئی کو سامنے آئی ہوئی مریضہ کی رپورٹ  کو بھی ملائیں تو مینگلور کے فرسٹ نیورو اسپتال سے بھٹکل کے 20 مریض متاثر  پائے گئے  ہیں۔ اس سے قبل 23اپریل کو اسپتال کے 12 لوگوں کی رپورٹ پوزیٹو آئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ مینگلور کے فرسٹ نیورو اسپتال میں جانچ کے لئے ضلع اُتر کنڑا کے ساتھ ساتھ اُڈپی،مینگلور اور کاسرگوڈ کے بھی کافی مریض اپنا علاج کراتے ہیں۔

یاد رہے کہ 21 اور 23 اپریل کو اس اسپتال  میں ایڈمٹ دو خواتین   کی کورونا مرض سے موت ہوگئی تھی جبکہ 12 دیگر کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی تھی، واقعے کے  فوری بعد اسپتال کو لاک ڈاون کیا گیا تھا ، مگر اب بھی اسی اسپتال سے باہر گئے  ہوئے لوگ ایک کے بعد ایک کورونا پوزیٹو کے معاملات لے کر  سامنے آرہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...