کورونا اب کمٹہ پہنچ گیا؛ رتناگیری سے آٹھ دن پہلے نوجوان آیا تھا ونلّی ؛ بھٹکل میں بھی ایک بچی کی رپورٹ پوزیٹو

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th May 2020, 12:26 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 13/مئی (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا کے کمٹہ میں  آج ایک شخص کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے۔ جس کے ساتھ ہی کمٹہ کے ساحلی علاقہ ونلّی کےعوام میں تشویش  کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کمٹہ کےساتھ ساتھ بھٹکل میں بھی ایک دوسالہ  بچی کی رپورٹ پوزیٹو آنے کی خبر ملی ہے۔ اس طرح آج  بدھ کو دو معاملات سامنے آنے کے بعد ضلع اُترکنڑا میں کورونا  سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 41 ہوگئی ہے۔

کمٹہ سے ملی اطلاع کے مطابق کمٹہ کے ہونلّی کا رہنے والا 26 سالہ یہ  شخص 5 مئی کو مہاراشٹرا کے رتناگیری سے کمٹہ آیا تھا، ویسے تو اُسے  کمٹہ پہنچتے ہی  اس کے تھوک کا سیمپل لے کر جانچ کےلئے  روانہ کیا گیا تھا اور اُسے کوکن ایجوکیشنل ٹرسٹ کی عمارت میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ کورنٹائن سینٹر میں رکھا گیا تھا۔ لیکن چونکہ کورنٹائن سینٹر میں اس کے ساتھ کئی دیگر لوگوں کو  بھی الگ تھلگ  کرکے رکھا گیا تھا اس بنا پر کورنٹائن  سینٹر میں موجود دیگر  لوگوں میں اب خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سننے میں آیا ہے کہ کورنٹائن سینٹر میں الگ تھلگ رکھے گئے بعض لوگوں کو حال ہی میں کورنٹائن کی میعاد پوری کرنے پر گھر بھیجا جاچکا ہے۔ ایسے میں ایک شخص کی رپورٹ پوزیٹو آنے پر  کورنٹائن مکمل کرنے والوں میں بھی تشویش پیدا ہوگئی  ہے۔ خیال رہے کہ کورونا پوزیٹو کا کمٹہ میں یہ پہلا معاملہ ہے۔

اِدھر بھٹکل میں بھی آج دو سالہ بچی کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ اس کی  والدہ کی رپورٹ پہلے ہی کورونا پوزیٹو آچکی ہے اور  وہ اپنی چھوٹی بچی کو اپنے ساتھ لے کر ہی کاروار کمس میں ایڈمٹ ہوچکی ہے۔

بھٹکل اور کمٹہ میں ایک ایک کورونا کے معاملات سامنے آنے کےبعد  ضلع اُترکنڑا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 41 ہوگئی ہے۔ جس میں سے اب تک 11 لوگ شفاء یاب ہوکر اسپتالوں سے  ڈسچارج ہوچکے ہیں، اس طرح  ضلع میں  کورونا کے ایکٹو معاملات کی تعداد  اب 30 ہے۔

بھٹکل سے کورونا معاملات کو ہینڈل کرنے والی پوری ٹیم کمٹہ شفٹ:   کمٹہ میں کورونا کا پہلا معاملہ سامنے آتے ہی کورونا کو ہینڈل کرنے والی ڈاکٹروں کی پوری ٹیم بھٹکل سے کمٹہ شفٹ ہوگئی ہے۔ البتہ کورونا کے خصوصی نوڈل آفسر ڈاکٹر شرتھ نائک نے  بتایا کہ وہ کمٹہ میں نہیں بلکہ کاروار میں میٹنگ میں شریک ہونے پہنچے ہیں۔  پتہ چلا ہے کہ  ونلّی کے  کورونا سے متاثرہ شخص کی تفصیلات جٹائی جارہی ہے، اور اس بات کی جانکاری لی جارہی ہے کہ وہ  کمٹہ کیسے اور کس کے ساتھ پہنچا تھا، کہا ں اور کس کس سے ملا تھا وغیرہ۔ 

 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی