کرناٹک میں کورونا متاثرین کی تعدا د 500کے پار؛ بنگلور میں ایک صحافی متاثر ہونے سے 70 صحافیوں کو کورنٹائن کا خدشہ

Source: S.O. News Service | Published on 26th April 2020, 1:30 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلورو،26؍اپریل(ایس او نیوز) کرناٹک میں کورونا کے معاملات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ہفتہ کے روز ریاست میں کورونا وائرس کے 26نئے معاملہ سامنے آنے کے  ساتھ ہی ریاست میں متاثرین کی تعداد 500 کو پار کرگئی ہے۔ پچھلے دودنوں سے کرناٹک میں روزانہ 25سے زائد معاملات سامنے آ رہے ہیں۔ کرناٹک میں جہاں متاثرین کی تعداد 500سے متجاوز ہو گئی اسی طرح مہلوکین کی تعداد 18ہے جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 158ہو گئی ہے۔ باقی 324متاثرین مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ان میں سے 7متاثرین ایسے ہیں جن کا علاج آئی سی یو میں چل رہا ہے۔ بنگلورو میں ایک کنڑا نیوز چینل کے ایک صحافی میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی دیگر 70 صحافیوں کو بھی کورنٹائن میں بھیجنے کا خدشہ  ہے۔

بنگلورومیں جہاں اس ہفتہ کے اوائل میں متاثرین کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی اب اس میں اچانک اضافہ ہو چکا ہے۔ شہر کے ہونگا سندرا وارڈ میں کووڈ۔19سے متاثر ایک بہاری مزدور کے ربط میں آنے والے مزید 5؍افراد میں کورونا وائرس  پازیٹیو پائے گئے۔ اس کے علاوہ بنگلورو میں جملہ 13نئے معاملات سامنے آئے جس کے نتیجے میں بنگلورو میں متاثرین کی تعداد 133 تک پہنچ گئی جن میں سے 4کی موت ہو چکی ہے۔

ملک میں کورونا سے اب تک775کی موت

 ملک میں کرونا وائرس کی وجہ مرنے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 775 ہو گئی اور مریضوں کی تعداد 24,506 پر پہنچ گئی-مرکزی وزارت صحت کے مطابق ابھی کورونا وائرس کا علاج کرا رہے لوگوں کی تعداد 18,668 ہے جبکہ 5,062 لوگ صحت مند ہو چکے ہیں اور انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے اور ایک مریض ملک چھوڑ کر چلا گیا ہے-متاثرہ افراد کی کل تعداد میں 77غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں -جمعہ کی شام سے لے کر اب تک52لوگوں کی موت ہوئی ہے- ان میں سے 18 افراد مہاراشٹر میں، 15 کی گجرات، نو کی مدھیہ پردیش، تین تین لوگوں کی دہلی اور مغربی بنگال، دو افراد تمل ناڈو اور ایک ایک شخص کی موت پنجاب اور اتر پردیش میں ہوئی-اس متعدی بیماری سے اب تک کل 775 لوگوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے سب سے زیادہ 301 لوگوں کی موت مہاراشٹر میں، گجرات میں 127، مدھیہ پردیش میں 92، دہلی میں 53، آندھرا پردیش میں 29، راجستھان میں 27 اور تلنگانہ میں 26 لوگوں کی موت ہوئی- اتر پردیش میں 25، تمل ناڈو میں 22 جبکہ کرناٹک اور مغربی بنگال میں 18-18 لوگوں کی موت ہوئی ہے-پنجاب میں ابھی تک 17 لوگوں نے دم توڑا ہے- جموں و کشمیر میں پانچ افراد نے جان گنوائی جبکہ کیرالہ، جھارکھنڈ اور ہریانہ میں تین تین لوگوں نے جان گنوائی-وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق بہار میں دو لوگوں کی موت ہوئی جبکہ میگھالیہ،ہماچل پردیش، اڑیسہ اور آسام میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی- مرکزی وزارت صحت کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں انفیکشن کے سب سے زیادہ 6,817 کیس مہاراشٹر سے سامنے آئے- اس کے بعد گجرات سے 2,815، دہلی سے 2,514، راجستھان سے 2,034، مدھیہ پردیش سے 1,852 اور تمل ناڈو سے 1,755 معاملے سامنے آئے-اتر پردیش میں 1,621، تلنگانہ میں 984 اور آندھرا پردیش میں 955 ہو گئے ہیں -مغربی بنگال میں کرونا وائرس کے مریضوں کی 571، کرناٹک میں 474، جموں و کشمیر میں 454، کیرالہ میں 450، پنجاب میں 298 اور ہریانہ میں 272 ہو گئی ہے- بہار میں کرونا وائرس کے 233 کیس سامنے آئے ہیں جبکہ اڑیسہ میں 94 کیس سامنے آئے- جھارکھنڈ میں 57 لوگ متاثر پائے گئے ہیں اور اتراکھنڈ میں انفیکشن کے 48 کیس سامنے آئے ہیں -ہماچل پردیش میں انفیکشن کے ابھی تک 40 کیس سامنے آئے ہیں، چھتیس گڑھ اور آسام میں 36-36 کی تصدیق ہوئی ہے-چندی گڑھ اور انڈمان اور نیکوبار جزائر میں کرونا وائرس کے 27 کیس سامنے آئے جبکہ لداخ میں 20 افراد متاثر پائے گئے-میگھالیہ میں 12 کیس سامنے آئے اور گوا اور پڈوچیری سے سات سات معاملے سامنے آئے-منی پور اور تریپورہ میں دو دو افراد متاثر پائے گئے جبکہ میزورم اور اروناچل پردیش میں ایک ایک معاملہ سامنے آیا-

بیلگاوی کے ہیرے باگے واڑی میں کورونا وائرس سے متاثر9؍افراد کی نشاندہی کی گئی ہے۔ دکشن کنڑا میں روزانہ ایک نئے معاملے کا سلسلہ برقرار ہے۔ ہفتہ کے روز بھی اس ضلع میں ایک نیا معاملہ سامنے آیا۔

میسورو کے ننجن گڈھ اور چکبالا پور میں ایک ایک معاملہ سامنے آیا ہے گدگ ضلع جہاں سے کافی عرصے سے کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا اب اس ضلع سے ایک اور معاملے کی اطلاع ملی ہے۔

ٹمکورو اور گدگ میں ایک ایک معاملہ سامنے آنے سے ریاست میں ان اضلاع کی فہرست میں سے دو نام کٹ گئے ہیں جن کو گرین زون قرار دیا گیا تھااور وہاں گزشتہ دو ہفتوں سے کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا۔

بنگلورو کے 133متاثرین میں سے 4کی موت ہو گئی ہے 49صحت یاب ہو گئے جبکہ دیگر 80زیر علاج ہیں۔ میسورو سے 89معاملہ سامنے آئے جن میں سے 34صحت یاب ہو چکے ہیں اور باقی 55زیر علاج ہیں۔ بیلگاوی میں 54متاثرین ہیں جن میں سے 4صحت یاب ہوئے ایک کی مو ت ہو گئی اور دیگر 49زیر علاج ہیں۔

وجئے پورا میں 39معاملے سامنے آئے ہیں ان میں سے 2کی موت ہوئی اور باقی تمام 37زیر علاج ہیں۔ دیگر اضلاع باگلکوٹ میں 24،چکبالاپو ر میں 18دکشن کنڑا میں 17، منڈیا میں 16بیدر میں 15، بلاری میں 13، بنگلورو رورل میں 12،اتر کنڑا میں 11، دھارواڑمیں 9، گدگ میں 4، اڈپی میں 3، ٹمکورو میں 3، داونگیرے میں 2، چتردرگہ میں 1اور کورگ میں ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ بعض اضلاع میں ان متاثرین کا علاج بھی ہو چکا ہے-

بنگلورو میں ایک صحافی متاثر ہونے سے  چنداینکر سمیت 70صحافیوں کے کوارنٹائن  کا اندیشہ : کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں کنڑ انیوز ٹیلی ویژن چینل کے ایک صحافی میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی تشخیص ہوئی ہے۔  سرکار ذرائع کے مطابق نیوز  چینل میں بطور کیمرہ مین اس صحافی نے حکومت کے ذریعہ خصوصی اسپتال میں جانچ کرائی تھی جس میں اس کی رپورٹ مثبت پائے جانے کے فوراً بعد وکٹوریہ اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ 

 ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ہفتہ کے روز بنگلورو کے اندرا نگر علاقے میں آنے والے سی وی رامن اسپتال میں صحافیوں کا کووڈ کی جانچ کا سلسلہ جاری رہا۔ پہلے روز 297 صحافیوں نے جمعہ کے روز اس جانچ  میں حصہ لیا۔ اس کے بعد ہفتہ کے روز بھی بنگلورو کے بڑے اخبارات اور ٹی وی چینلوں کے  نمائندوں نے کووڈ ٹسٹ میں حصہ لیا۔  اس دوران یہ بات سامنے اآئی ہے کہ جس نیوز 18کیمرہ مین کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے اس کے رابطہ میں آنے والے 35سے زائد صحافیوں کو ہوم کورانٹائن کر دیا گیا ہے۔ 

بتایا جاتا ہے کہ متاثرہ کیمرہ مین کے ساتھ مختلف مواقع پرموجود رہنے والے ٹی وی۔9، پبلک ٹی وی، سورنا ٹی وی، بی ٹی وی، دگ وجئے ٹی وی کے صحافیوں اور کیمرہ مینوں کو بھی کوارنٹائن کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ 

بتایا جاتا ہے کہ متاثرہ کیمرہ مین کے راست رابطہ میں آنے والے 70/ افراد کی نشاندہی کی گئی ہے جن کو کوارنٹائن کیا جاسکتا ہے۔ چند رپورٹرس اور ٹی وی اینکروں کو بھی کوارنٹائن کیا جاسکتا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...