کورونا کے ساتھ اب جینا سیکھنا ہوگا ،”وبا“جون -جولائی میں عروج پر ہوگی:ایمس ڈائرکٹر رندیپ گلیریا

Source: S.O. News Service | Published on 8th May 2020, 9:06 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 8/مئی (ایس او نیوز/یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس 'کووڈ -19' سے متاثرین کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر نے کے بیچ دہلی میں واقع آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس) کے ڈائرکٹر رندیپ گلیریا نے کہا ہے کہ کورونا کا انفیکشن یہاں جون- جولائی میں اپنے عروج پر ہوگا -

ڈاکٹر گلیریا نے جمعرات کو میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ اگلے دو ماہ جون-جولائی میں ملک میں کورونا وائرس کا انفیکشن اپنے عروج پر ہوگا-ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کے فی الحال 52952 معاملے سامنے آ ئے ہیں اور 1783 / افراداس وائرس کے سبب دم توڑ چکے ہیں -

ڈائرکٹر نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ فی الحال احتیاط ہی ہے - احتیاط برتنے کے ساتھ ہی سماجی فاصلے اور لاک ڈاؤن جیسے قدم اس پھیلاؤ کو روکنے میں مددگار ہیں - انہوں نے کہا کہ کورونا مریضوں کی تعداد بڑھنے کے ساتھ ہی انفیکشن کا پتہ لگانے کے لئے جانچ میں بھی اضافہ ہوا ہے -

گلیریا نے کہا کہ جون کے مہینے میں کورونا وائرس کے کیس سب سے زیادہ ہوں گے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا فائدہ ملا ہے اور لاک ڈاؤن میں کورونا وائرس کے معاملے زیادہ نہیں بڑھے ہیں-

انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کی جو صورتحال ہے اس کے پیش نظر جون-جولائی میں اس کے عروج پر رہنے کا اندازہ ہے -

ڈائرکٹر نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ یہ بیماری ایک بار میں ختم نہیں ہوگی - ڈاکٹر گلیریا نے کہاکہ ہمیں کورونا وائرس کے ساتھ رہنے کی عادت ڈالنی ہوگی اور وائرس کے معاملے آہستہ آہستہ کم ہوں گے -

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔