ریاست کرناٹک میں مسلسل دوسرے دن 40 سے زائد کورونا پازیٹیو ۔ کل تعداد 794 ہوگئی، 386 مریض صحت یاب
بنگلورو، 10؍ مئی (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کورونا پازیٹیو کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ مسلسل دوسرے دن 40 سے زائد افراد کو کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ ہفتے کے دن 41 افراد کو کورونا پازیٹیو پا یا گیا ، جس سے کل تعداد 794 ہوگئی۔ ریاست میں جمعہ کی شام 5 بجے سے ہفتہ کی شام 5 بجے تک 41 نئے کورونا پازیٹیو مریض درج ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت و خاندانی بہبود نے یہ اطلاع دی ہے کہ بنگلورو میں 12، بھٹکل ( اتر کنڑا ضلع ) میں 8، دوانگیرے میں 6، ٹمکورو میں 4، بنٹوال ، چترادرگہ اور بیدر میں فی کس 3، وجئے پورہ، چکبالاپورہ میں فی کس 1 فرد کورونا پازیٹیو پایا گیا ہے۔ بیدر میں 12؍سالہ بچی، وجئے پورہ میں 11؍ سالہ بچی ، کورونا پازیٹیو پائی گئیں۔
ریاست میں مجموعی طور پر 794 کورونا پازیٹیو مریض سے 386 مریض صحت یاب ہو کر اسپتالوں سے رخصت ہوئے ۔ تاحال 30 ؍ افراد کی موت ہوئی ہے۔