ملک میں کورونا سے 95542 افراد ہلاک، متاثرین کی تعداد 60.74 لاکھ

Source: S.O. News Service | Published on 28th September 2020, 2:40 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،28؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران متاثرہ افراد کے 82 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 60.74 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ کورونا کے انفیکشن سے 74 ہزار سے زائد افراد صحت مند ہوچکے ہیں جس کے نتیجے میں صحت مند افراد کی تعداد 50.16 لاکھ ہوگئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی پیر کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 82170 نئے معاملوں کے ساتھ اس کے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 6074702 ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی 74892 مریض ٹھیک ہوئے ہیں، جنہیں ملا کر اب تک 5016520 افراد کورونا کی وبا سے نجات پا چکے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 1039 متاثرہ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس بیماری سے اموات کی تعداد 95542 ہوگئی ہے۔

کورونا انفیکشن کے نئے کیسز میں اضافہ ہونے کے بعد فعال معاملے 6238 سے بڑھ کر 962640 ہو گئے۔ اس وقت ملک میں سرگرم معاملوں کی شرح 15.85 فیصد ہے اور بازیابی کی شرح 82.58 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 1.57 فیصد ہے۔ مہاراشٹرا جو کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے، پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 4111 معاملے بڑھ کر 273646 ہوچکے ہیں، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 380 اموات کے ساتھ 35571 ہوگئی ہے۔ اس مدت کے دوران 13565 افراد انفیکشن سے ٹھیک ہوگئے، جس سے صحت مند افراد کی تعداد 1030015 ہوگئی۔

جنوبی ریاست کرناٹک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 2942 کا اضافہ ہوا ہے اور ریاست میں اب 104743 فعال معاملات ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد 8582 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 462241 افراد بازیاب ہوچکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں اس عرصے کے دوران 918 کی کمی کے ساتھ فعال معاملوں کی تعداد 64876 ہوگئی۔ ریاست میں اب تک 5708 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مجموعی طور پر 605090 افراد ٹھیک ہوئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اس عرصے کے دوران 1483 مریضوں کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کی وجہ سے 55603 فعال معاملات اور 5594 اموات ہوئیں جبکہ 325888 مریض ٹھیک ہوگئے ہیں۔ تمل ناڈو میں سرگرم معاملوں کی تعداد 46341 ہوگئی ہے اور 9313 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسی وقت ریاست میں 525154 افراد انفیکشن سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔ کیرالہ میں سرگرم معاملوں کی تعداد بڑھ کر 56786 ہوگئی ہے اور 677 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ صحت مند افراد کی تعداد 117921 ہوگئی ہے۔ اوڈیشہ میں فعال مریضوں کی تعداد 35006 ہوگئی ہے اور 797 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ بیماری سے ٹھیک ہونے والے افراد کی تعداد 173571 ہوگئی ہے۔

دارالحکومت دہلی میں اس عرصے کے دوران سرگرم معاملوں میں 489 کمی کی وجہ سے یہ تعداد 29228 ہوگئی ہے۔ وہیں انفیکشن کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 5235 ہوگئی ہے اور اب تک 236651 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ تلنگانہ میں کورونا کے 29673 فعال معاملے ہیں اور 1107 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 156431 افراد اس وبا سے بازیاب ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 25723 فعال معاملے ہیں اور 4781 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ اب تک 216921 افراد صحت مند ہوئے ہیں۔

پنجاب میں فعال معاملوں کی تعداد بڑھ کر 18556 ہوگئی ہے اور انفیکشن سے راحت حاصل کرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 88312 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 3238 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں سرگرم کیسوں کی تعداد 22431 ہے اور 97571 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ اس بیماری سے 2207 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ گجرات میں 16633 فعال معاملے ہیں اور 3416 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور 113008 افراد بھی اس بیماری سے بازیاب ہوئے ہیں۔ بہار میں 12827 سرگرم معاملے ہیں۔ ریاست میں 888 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 164987 افراد بھی اس سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔

کورونا کی وبا سے اب تک راجستھان میں 1441، ہریانہ میں 1307، جموں و کشمیر میں 1132، چھتیس گڑھ میں 848، جھارکھنڈ میں 679، آسام میں 655، اتراکھنڈ میں 574، پدوچیری میں 513، گوا میں 401، تریپورہ میں 273، چنڈی گڑھ میں 147، ہماچل پردیش میں 175، منی پور میں 64، لداخ میں 58، انڈمان نیکوبار جزائر میں 53، میگھالیہ میں 43، سکم میں 33، ناگالینڈ میں 16، اروناچل پردیش میں 14 اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دوافراد کی موت ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...