پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے 14,933 نئے مریض، ملک میں اب تک 4.40 لاکھ سے زائد کیس

Source: S.O. News Service | Published on 23rd June 2020, 1:13 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،23؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی)  ملک میں عالمی وبائی مرض کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14,933 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ 4.40 لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔ تاہم ، اس دوران تقریبا 11 ہزار افراد کی شفایابی سے کچھ راحت ملی ہے۔ منگل کو صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4,40,215 ہوگئی ہے جس میں کورونا وائرس کے 14،933 نئے کیسز بھی شامل ہیں۔ اس وبا سے 312 اموات کے ساتھ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 14,011 ہوگئی ہے۔ دوسری طرف اس وبا سے صحتمند ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اسی عرصہ میں10،994 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ اب شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2،48190 ہوگئی ہے۔ فی الحال ملک میں کورونا وائرس کے 1,78,014 فعال کیسز ہیں۔

ملک میں ریاست مہاراشٹر کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں اس وبا کے مزید 3721 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 113 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1،35،796 ہوگئی ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6283 ہوگئی ہے۔ اس مدت کے دوران ریاست میں 1962 مریض شفایاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت مند افراد کی تعداد 67,706 ہوگئی ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں بھی کوروناوائرس نے تباہی مچائی ہوئی ہے اور اب دہلی وبا کے بڑھتے ہوئے اعداد و شمار کے ساتھ ملک میں دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 62،655 ہوگئی جبکہ 2909 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسی عرصہ میں 58 مریضوں کی ہلاکت کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2233 ہوگئی۔ ہلاکتوں کی تعداد کے معاملہ میں دہلی مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ دارالحکومت دہلی میں 36,602 مریض شفایاب ہوئے ہیں جن کو مختلف اسپتالوں سے فارغ کیا گیا ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں تمل ناڈو تیسرے نمبر پر ہے جہاں اب متاثرہ افراد کی تعداد 62,087 تک جا پہنچی ہے اور اب تک اس وائرس کی وجہ سے 794 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں 34,112 افراد کو علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

ملک کی مغربی ریاست گجرات کووڈ 19 سے متاثر ہونے کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے ، لیکن ہلاک شدگان کی تعداد میں یہ مہاراشٹر اور دہلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔ گجرات میں اب تک 27،825 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 1684 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں 19,909 مریض اس وبا سے شفایاب بھی ہوئے ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اب تک کورونا وائرس کے 18,322 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور وائرس کی زد میں آنے سے 569 افراد ہلاک جبکہ 11,601 مریض صحت مند ہوئے ہیں۔ راجستھان میں بھی کوروناوائرس کے پھیلاؤ کا عمل زوروں پر ہے اور اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15,232 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 356 افراد ہلاک جبکہ 11,910 افراد پوری طرح سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مغربی بنگال میں 14,358 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 569 افراد ہلاک اور 11,601 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں 12,078 افراد کوروناوائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور521 افراد اس وباسے ہلاک جبکہ 9215 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ جنوبی ہندوستان کی دو ریاستوں کرناٹک میں 9399 اور آندھرا پردیش میں 9372 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور ان ریاستوں میں اموات کی تعداد بالترتیب 142 اور 111 ہے۔ مرکز کے زیر کنٹرول جموں و کشمیر میں متاثرہ افراد کی تعداد 6088 ہے اور اب تک 85 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ ہریانہ میں 169 ، پنجاب میں 101 ، بہار میں 55 ، اتراکھنڈ میں 28 ، کیرالہ میں 21 ، اڈیشہ میں 15 ، چھتیس گڑھ ، جھارکھنڈ میں 11،11 ، آسام میں نو ، ہماچل پردیش اور پڈوچیری میں آٹھ آٹھ ، چنڈی گڑھ میں چھ اور تری پورہ ، لداخ اور میگھالیہ میں ایک ایک شخص کی اس وبا کی زد میں آنے سے موت ہوچکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...