بہار میں کورونا کی تباہی جاری، مریضوں کی تعداد 41 ہزار کے پار

Source: S.O. News Service | Published on 28th July 2020, 12:39 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ،28؍جولائی (ایس او نیوز؍یو این آئی)  بہار میں گذشتہ تین دن میں کورونا سے 2192 لوگوں کے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد میںریاست میں کل پازیٹیو مریضوںکی تعداد بڑھ کر 41111 ہوگئی ہے وہیں چھ متاثرین کی موت ہوگئی ہے۔ صحت محکمہ نے پیر کو بتایاکہ بہار میں 26 جولائی کو کورونا انفیکشن کے 812، اس سے قبل 25 جولائی کو 1048 اور چوبیس جولائی اور اس سے قبل 332 سمیت 2192 نئے معاملے ملنے سے ریاست میں کل پازیٹیو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 41111 ہوگئی ہے۔ وہیں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 1536 متاثرین کے شفایاب ہونے سے ریاست میں اب تک شفایاب مریضوں کی تعداد 27844 ہوگئی ہے۔ اس طرح بہار میں انفیکشن کے بعد صحتیاب ہونے کی شرح 67.73 فیصد ہے۔

محکمہ نے 26 جولائی کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ پٹنہ میں سب سے زیادہ 223، سپول میں 77، گیا میں 46، مدھوبنی میں 42، بیگو سرائے میں 38، کشن گنج میں 34، دربھنگہ میں 33، مشرقی چمپارن اور سیوان میں 23-23، بانکا میں 21، سیتامڑھی میں 19، ارونگ آباد اور نالندہ میں 18-18، نوادہ میں 17، جموئی، مدھے پورا، رہتاس، سمستی پور اور مغربی چمپارن میں 16-16، جہان آباد میں 12، بھوجپور اور بکسر میں 11-11، کیمور میں نو، بھاگلپور، گوپال گنج، مونگیر اور شیخ پورا میں آٹھ۔ آٹھ، لکھی سرائے میں پانچ، پورنیہ اور ویشالی میں چار۔ چار، ارول، مظفر پور اور سارن میں تین۔ تین اور شیوہر میں دو پازیٹیو پائے گئے۔ ان میں جھارکھنڈ کے گڈا کے ایک شخص کا سیمپل بھاگلپور میں لیا گیا ہے۔

بہار میں25 جولائی کو جاری رپورٹ میں انفیکشن کا شکار 1048 لوگوں میںپٹنہ میں 214، نوادہ میں 74، بھوجپور میں 66، نالندہ میں 62، مغربی چمپارن میں 60، پورنیہ اور سارن میں 54-54، رہتاس میں 53، اورنگ آباد میں 37، مدھے پورا میں 35، گیا میں 28، کشن گنج میں 26، بکسر اور لکھی سرائے میں 24-24، ارریہ اور مشرقی چمپارن میں 23-23 بھاگلپور اور ویشالی میں 20-20 شامل ہیں۔

اسی طرح سہرسہ میں 19، دربھنگہ اور مدھوبنی میں 15-15، گوپال گنج اور مونگیر میں 14-14، شیخ پورا میں 13، ارول میں 12، کھگڑیا میں 10، کٹیہار میں سات، بانکا اور سمستی پور میں چھ۔ چھ، شیوہر میں پانچ، بیگو سرائے اور جموئی میں چار۔ چار، مظفر پور میں تین، جہان آباد میں دو اور سیوان اور سپول میں ایک۔ ایک شخص پازٹیو ہوئے ہیں۔

اسی طرح 24 جولائی اور اس سے قبل بیس اضلاع میں 332 لوگوں کے وبا کی زد میں آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں پٹنہ میں 116، مظفرپور میں 47، پورنیہ میں 24، کیمور میں 22، کٹیہار میں 18، گیا میں 17، اورنگ آباد میں 12، بھاگلپور پور، کھگڑیا اور سمستی پور میں آٹھ۔ آٹھ، اریہ، بکسر، نالندہ اور ویشالی میں سات۔ سات، سارن میں چھ، جموئی اور سیوان میں پانچ۔ پانچ، گوپال گنج میں چار، مغربی چمپارن میںتین اور بیگوسرائے میں ایک شخص انفیکشن کا شکار ہواہے۔

محکمہ نے بتایاکہ بہار میں چھ متاثرین کی موت سے ریاست میں انفیکشن سے مرنے والوں کی تعدد بڑھ کر 255 ہوگئی ہے۔ مرنے والوں میں پٹنہ میں دو اور بانکا، بھاگلپور، نالندہ او ر رہتاس میں ایک۔ ایک شامل ہیں۔ حالانکہ محکمہ نے اس سے متعلق تفصیلی جانکاری دستیاب نہیں کرائی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پٹنہ ضلع میں انفیکشن سے سب زیادہ 37 افراد جان گنوا چکے ہیں۔ وہیں بھاگلپور میں 25، گیا میں 14، رہتاس میں 12، مظفر پور، نالندہ میں 11-11، دربھنگہ، مونگیر اور سمستی پور میں 10-10، مشرقی چمپارن، مغربی چمپارن اور سان میں نو۔ نو، بیگو سرائے میں آٹھ، بھوجپور اور سیوان میں سات۔ سا ت، کھگڑیا، نوادہ اور ویشالی میں پانچ۔ پانچ، ارریہ، جہان آباد، کشن گنج، پورنیہ اور سیتامڑھی میں چار۔ چار، اورنگ آباد، کیمور اور کٹیہار میں تین۔ تین ارول، بکسر، لکھی سرائے اور مدھوبنی میں دو۔ دو بانکا، گوپال گنج، جموئی، مدھے پورا، سہرسہ، شیخ پورا، شیوہر اور سپول میں ایک۔ ایک متاثر کی موت ہوچکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...