کرناٹک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی زد میں آکر 20 ؍ اموات، ایک ہی دن میں بنگلورو میں 503سمیت جملہ 947 افراد کووڈ کا شکار

Source: S.O. News Service | Published on 1st July 2020, 11:24 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، یکم جولائی (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک میں آج ایک ہی دن کورونا وائرس کی زد میں آکر 20 مریض ہلاک ہوگئے جبکہ 947 کووڈ معاملات کا پتہ چلا ہے۔

کرناٹک میں بھی کورونا وائرس کا خوفناک پھیلاؤ رکنے اور تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے، ہر گزرتے لمحے اور دن کے ساتھ کورونا وائرس کے نئے معاملات میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے، کرناٹک میں ان لاک۔1 میں غیر معمولی نرمی کی وجہ سے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا متاثرین کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھا جارہا ہے۔کرناٹک میں آج ایک ہی دن کورونا وائرس کے پوزیٹیو معاملات کی تعداد 947 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ریاستی محکمہ صحت کی جانب سے جاری تازہ جانکاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق بروز پیر شام 5 بجے سے بروز منگل شما 5 تک 947 نئے کورونا کیس سامنے آئے، اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 15242 ہوگئی ہے۔راجدھانی بنگلورو میں ایک ہی دن میں 503 معاملات پیش آئے، بنگلورو اب محفوظ شہروں کے زمرے سے باہر ہو کر نہایت خطرناک زون میں داخل ہوگیا ہے۔

جن اضلاع میں کورونا وائرس کے پوزیٹیو معاملے سامنے آئے ان کی تفصیل اس طرح ہے۔ بنگلورو میں503 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ بیدر اور دھارواڑ میں 17،17 ، ہاسن میں 16، کلبرگی اور رائچور میں 15،15 ، چکبالاپور میں 13، داونگیرے اور رام نگرم میں 12،12، چکمگلورو میں 10، اُڈپی اور میسورومیں 9،9، باگل کوٹ اور کوڈگو میں 4،4، کولار اور چترادرگہ میں 3،3، یادگیر، منڈیا، بیلگاوی اور گدگ میں 2،2 افراد کا کورونا ٹیسٹ پوزیٹیو آیا ہے۔ جبکہ سب سے زیادہ بنگلورو میں متاثر ہوئے ہیں اس کے علاوہ بیلاری میں 61، ہاویری میں 49، دکشن کنڑا میں 44، اُترکنڑا میں 40، وجئے پورمیں 39 اور شیموگہ ضلع میں 22 افراد سمیتریاست بھر میں 947 کورونا کےتازہ معاملات پیش آئے ہیں۔ جس سے اب تک کی کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 15،242 ہوگئی ہے۔

ریاست بھر میں جملہ 20 افراد کورونا سے فوت ہوگئے ہیں، ریاست میں کورونا وائرس سے علاج کے دوران اب تک مرنےوالوں کی تعداد 246 ہوگئی ہے، جبکہ کورونا وائر سے اب تک 7918 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جنہیں اسپتالوں سے ڈسچارج بھی کردیا گیا ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس کے ایکٹیو اور فعال کیسوں کی تعداد 7074 ہے جبکہ 271 افراد انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں زیر علاج ہیں۔ کل صرف 235 افراد ڈسچارج ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔