کورونا وائرس: ڈاکٹر اور طبی عملہ کو گھروں سے بے دخل نہ کریں؛ مکان مالکین کو ریاستی حکومت کی وارننگ۔ 15 زمروں کے ملازمین کو پاسس جاری کرنے کا فیصلہ

Source: S.O. News Service | Published on 27th March 2020, 11:44 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27؍مارچ (ایس او نیوز؍پی ٹی آئی) ریاستی حکومت نے سبھی مکان مالکوں کو وارننگ دی ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کی وجہ سے اپنے یہاں کرایہ پر مقیم طبی شعبہ کے افراد کو گھروں سے نہ نکالیں۔

محکمہ صحت و خاندانی بہبود کے ایڈیشنل پرسنپ سکریٹری جاوید اختر نے ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اسٹاف اور طبی عملہ کے دفاعی میں حکم جاری کیا ہے کہ قانونی دفعات کے تحت ایسے مکان مالکوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔’’اختر نے ضلع کے دپٹی کمشران، بنگلورو کے بلدی کمشنر ، پولیس اور ریاست کے سینئر عہدیداروں کو یہ احکام جاری کیے۔

انہوں نے کہا کہ ’’ کرناٹک ریاست کے مختلف حصوں سے ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اسٹاف اور طبی عملہ کی جانب سے مسلسل یہ شکایات موصول ہورہی تھیں کہ ان کے مکان مالک ان پر گھر خالی کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔اختر کے مطابق مکان مالکوں کا ایسا رویہ عوام کی خدمت میں مصروف افراد کے کام میں رکاوٹ بن رہا ہے۔

سینئر افسر شاہ نے اس وائرس کی روک تھام کے لیے وبائی امراض قانون 1897ء اور حیدرآباد متعدی مرض قانون 1950ء کے تحت کرناٹک وباء (کووڈ۔19) قانون 2020 نافذ کردیا ہے۔

ریاست کے عہدیداروں کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ اس وباء سے لڑنے کے لیے کام کررہے لوگوں کو نکالنے والے مکان مالکوں کے خلاف کارروائی کرسکیں۔

اسی طرح بنگلورو پولیس کمشنر بھاسکر راؤ نے کہا کہ پیئنگ گیسٹ اور ہاسٹل مالکان بھی وہاں مقیم طلباء، ملازم پیشہ افراد اور دیگر لوگوں کو اس دوران سہولتوں سے محروم نہیں کرسکتے ہیں۔ بھاسکر راؤ نے ٹوئٹ کیا کہ اگر پیئنگ گیسٹ اور ہاسٹل مالکان اپنے یہاں مقیم افراد کو جانے کے لیے کہتے ہیں تو یہ غیر قانونی ہوگا۔ انہیں کھانا بھی دستیاب کرانا ہوگا ورنہ ان کے خلاف مقدمہ چلے گا۔’’

بنگلورو ایک تعلیم مرکز ہے وہاں پورے ملک سے ہزاروں طلباء پہنچتے ہیں۔ جوکہ وہاں عارضی رہائشوں جیسے کہ نجی ہاسٹلوں اور پیئنگ گیسٹ سہولت استعمال کر کے رہتے ہیں۔’’

مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کرناٹک پولیس محکمہ لوگوں کی نقل و حرکت کو پابند بنانے پاس سسٹم نافذ کرےگا۔ دو قسم کے پاس جاری کیے جائیں گے۔ ایک افراد کے لیے اور دوسرا گاڑیوں کے لیے۔ یہ پاسس ڈی سی پی لاء اینڈ آرڈر کے دفتر سے جاری ہوں گے اور درخواست فارم کے ادخال پر24 گھنٹے دیستیاب رہیں گے۔ یہ پاسس مندرجہ ذیل زمروں کے ملازمین کو جاری کیے جائیں گے۔ خانگی سیکورٹی گارڈ، پٹرول ، گیس ، ایل پی جی ریٹیل ملازمین، بینکس، اے ٹی ایم، انشورنس کمپنیوں کے ملازمین، غذا سربراہ کرنے والے ایپس کے ڈیلیوری ایجنٹس، آن لائن فارماسیوٹیکل کمپنیوں، ای کامرس پلیٹ فارمس، پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا، راشن، کرانہ، دودھ، گوشت، مچھلی اور مویشیوں کے چارہ کی دکانات، اسپتالوں، کلینکس، ڈسپنسریز، نرسنگ ہومس، لیباریٹڑیز، ایمولینس، ٹیلی کام اور انٹرنیٹ خدمات لازمی خدمات سے وابستہ آئی ٹی کمپنیاں، برقی محکمہ، کیپٹیل اور ڈیٹ مارکٹ خدمات، کولڈ اسٹوریج اور ویرہاؤسنگ خدمات، لازمی اشیاء کی تیاری کے یونٹس، لازمی اشیاء کی منتقلی کرنے والے، ہوٹلیں اور لارجس جہاں سیاح پھنسے ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...