کینیڈا کے وزیراعظم اور کرونا کے ساتھ بیک وقت رہنا آسان نہیں : ٹروڈو کی اہلیہ

Source: S.O. News Service | Published on 7th May 2020, 4:31 PM | عالمی خبریں |

 لندن،7؍مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی گریگور ٹروڈو کا کہنا ہے کہ کوویڈ - 19 سے متاثر ہونا اور پھر یراعظم اور تین بچوں کے ساتھ ایک ہی چھت کے نیچے رہنا "آسان نہ تھا"۔

صوفی نے "ریڈیو کینیڈا" سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے شوہر نے صبح سات بجے سے لے کر رات نو بجے تک اپنے دفتر میں بیٹھ کر کام کیا ،،، اس دوران میں بچوں کے ساتھ ہوتی تھی لہذا مجھ پر انتہائی احتیاط لازم تھی ... میں اکیلے بچوں کے ساتھ ہوتی تھی .. میں ان سے فاصلے پر رہتی تھی اور میں نے دستانے اور ماسک پہن رکھے ہوتے تھے"۔

صوفی کے مطابق کرونا کے مرض کے اثرات ایک ہفتے تک ان پر غالب رہے۔ وہ کہتی ہیں کہ اس دوران "میں سُونگھنے اور چکھنے کی حِس سے محروم ہو گئی"۔ مجھے "سر کے درد، جسمانی درد، بد ہضمی اور قے کی حالت کا سامنا رہا"۔

کینیڈا کی خاتون اول نے بتایا کہ وہ 28 مارچ سے کرونا وائرس سے مکمل طور پر صحت یاب ہو گئیں۔ ان کی سُونگھنے اور چکھنے کی حس واپس لوٹ آئی تاہم وہ پہلے جیسی نہیں رہیں۔ صوفی نے طبی میدان میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے عملے اور اہل کاروں کو سراہتے ہوئے انہیں "ہیرو" شمار کیا۔

دوسری جانب کینیڈا کی وزارت صحت نے بدھ کے روز اپنے بیان میں اعلان کیا کہ ملک میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسوں کی مجموعی تعداد 62046 ہو چکی ہے۔ ان میں اب تک 4043 مریض فوت ہو چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...