کورونا کے سبب ملک میں ’قومی ایمرجنسی‘ جیسی حالت، سپریم کورٹ نے مرکز کو بھیجا نوٹس

Source: S.O. News Service | Published on 23rd April 2021, 2:44 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،23؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان میں کورونا کی حالت تشویشناک ہو گئی ہے۔ اب ہر دن تین لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ اسپتالوں میں آکسیجن اور دواؤں کی قلت ہونے لگی ہے۔ ملک میں کورونا سے بگڑتے حالات پر اب سپریم کورٹ نے بھی مرکزی حکومت کو پھٹکار لگائی ہے۔ سپریم کورٹ نے جمعرات کو از خود نوٹس لیتے ہوئے مرکزی حکومت کو نوٹس بھیجا ہے۔ کورٹ نے مرکز سے پوچھا ہے کہ ان کے پاس کووڈ-19 سے نمٹنے کے لیے کیا نیشنل پلان ہے۔ کورٹ نے ہریش سالوے کو ایمیکس کیوری بھی مقرر کیا ہے۔

چیف جسٹس آف انڈیا نے کہا کہ ’’ہم آفت سے نمٹنے کے لیے قومی منصوبہ چاہتے ہیں۔‘‘ عدالت نے کہا کہ ’’6 ہائی کورٹ ان ایشوز پر سماعت کر رہے ہیں۔ ہم دیکھیں گے کہ کیا ایشوز اپنے پاس رکھیں۔‘‘ کورٹ نے کہا کہ لاک ڈاؤن لگانے کا اختیار ریاستوں کو ہونا چاہیے۔

سپریم کورٹ نے چار اہم ایشوز پر مرکزی حکومت سے نیشنل پلان مانگا ہے۔ اس میں پہلا- آکسیجن کی سپلائی، دوسرا- دواؤں کی سپلائی، تیسرا-ویکسین دینے کا طریقہ اور عمل اور چوتھا- لاک ڈاؤن کرنے کا اختیار صرف ریاستی حکومت کو ہو، کورٹ کو نہیں۔ اب معاملے کی اگلی سماعت 23 اپریل یعنی کل ہوگی۔

ملک کی عدالت عظمیٰ نے یہ تبصرہ اس وقت کیا جب جمعرات کو ویدانتا کمپنی کی اس عرضی پر سماعت ہو رہی تھی جس میں کمپنی نے اپنے پلانٹ کو آکسیجن پیدا کرنے کے لیے کھولے جانے کے لیے اجازت مانگی ہے۔ تمل ناڈو عرضی پر سماعت کل چاہتا تھا، لیکن سپریم کورٹ نے کووڈ کی حالت پر کئی ایشوز کو لے کر از خود نوٹس لیا اور کہا کہ ملک میں حالات قومی ایمرجنسی جیسے بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بدھ کو نئی  دہلی ہائی کورٹ میں راجدھانی دہلی کے اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کے مسئلہ پر سماعت ہوئی تھی جس میں عدالت نے مرکزی حکومت کو پھٹکار لگائی تھی۔ ہائی کورٹ نے ملک بھر میں اسپتالوں میں آکسیجن سپلائی میں آ رہی دقتوں اور بڑھتی اموات کو لے کر کہا کہ ’’اس وبا کی حالت دیکھ کر لگتا ہے کہ حکومت کو لوگوں کی جان جانے کی فکر نہیں ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...