کرناٹک میں کورونا کے 3648 نئے کیس ؛ بنگلورو میں مزید 1452 افراد متاثر، ریاست میں 72 ؍اموات

Source: S.O. News Service | Published on 21st July 2020, 11:27 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 21؍ جولائی (ایس او نیوز) کرناٹک میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے اور اس میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے۔ پیر کے روز ریاست میں 3648 نئے کورونا پوزیٹیو کیسوں کی نشاندہی کے ساتھ اب تک کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 63300 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 72 افراد کی موت سے ریاست میں اب تک کورونا کے سبب لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 1403 تک پہنچ گئی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بنگلورو میں کورونا سے 1452 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ بنگلورو شہر  میں 31 افراد کی موت واقع ہو ئی ہے۔ ریاست بھر میں 730 افراد پچھلے ایک دن میں صحت یاب ہو کر اسپتالوں سے رخصت ہوئے ہیں ۔ بنگلورو میں اب تک کورونا وائرس کی زد میں آنے والوں کی تعداد بڑھ کر 33229 تک پہنچ چکی ہے۔ یہ تعداد ریاست کی مجموعی تعداد کے مقابل آدھی سے زیادہ ہے۔

بنگلورو میں گزشتہ 6 دنوں سے لاک ڈاؤن جاری ہے اس کے سبب چھٹویں دن متاثرین کی تعداد میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے گزشتہ تین چار دن سے جہاں بنگلورو میں متاثرین کی تعداد 2 ہزار سے متجاوز ہورہی تھی اب لاک ڈاؤن کے چھٹے دن بنگلورو میں متاثرین کی تعداد میں تقریباً 25 فیصد گراوٹ آئی ہے۔ ماہرین کی طرف سے کہاجارہا ہے کہ بنگلورو میں اگر سختی سے لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے تو اس تعداد کو آنے والے دنوں میں اور بھی کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ پچھلے 5 ؍ دنوں کے مقابلے میں ریاستی راجدھانی بنگلورو میں کورونا وائرس کے معاملات میں بتدریج کمی دیکھی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔