کورونا: 275 ہندوستانیوں کی ایران سے دہلی آمد

Source: S.O. News Service | Published on 29th March 2020, 10:14 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،29؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ایران سے 275 ہندوستانی عقیدتمندوں اور اسٹوڈنٹس کا چھٹا جتھا اتوار کو دہلی پہنچا۔ لداخ اور کشمیر کے ان لوگوں کو راجستھان کے جودھپورمیں واقع فوج کے اسپتال میں قرنطینہ کیا گیا جائے گا۔

گاندھی نگر بیس ڈیفنس محکمہ کے تعلقات عامہ یونٹ کے کمانڈر پنیت چڈھا نے کہا”فوج نے جودھپور میں دوسرا مرکز شروع کیا ہے“۔ایران، امریکہ، اٹلی،ا سپین اور چین کے بعد کووڈ -19 سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے، جہاں سے اب تک کل 941 ہندوستانیوں کو نکالا جا چکا ہے۔ ان لوگوں کو پرائیویٹ فضائی کمپنی’اسپائس جیٹ ‘کے چارٹرڈ طیارے سے دہلی سے جودھپور بھیجا گیا، جہاں انہیں قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

کچھ دنوں قبل اسپائس جیٹ کے چیئرمین اور جنرل منیجراجے سنگھ نے کہا تھا ”یہ مشکل وقت ہے، جب پوری دنیا غیر معمولی بحران کا سامنا کر رہا ہے، اسپائس جیٹ کو اپنی حکومت کا تعاون کرنے کے لئے خصوصی پروازوں کی سروس پر فخر ہے۔ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہمارے کچھ شہری اپنے طریقے شامل ہو رہے ہیں“۔

انہوں نے کہا، "ہم قومی بحران کی اس گھڑی میں اپنی خدمات فراہم کرنے کے لئے مصروف عمل ہیں اور جو بھی ممکن مدد کرنا ہو ہمارے لئے اعزاز کی بات ہو گی“۔

ایک نظر اس پر بھی

جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قانون بنا رہا مرکز، کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہو چکی ہے، اور اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران زور و شور کے ساتھ انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ کانگریس کے بڑے لیڈران بھی ملک کی مختلف ریاستوں میں ریلیاں، روڈ شوز اور انتخابی اجلاس سے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...

سپریم کورٹ نے رام دیو کی درخواست پر سماعت جولائی تک ملتوی کی

  سپریم کورٹ نے جمعہ کو یوگ گرو بابا رام دیو کی اس عرضی پر سماعت جولائی تک کے لیے ملتوی کر دی، جس میں انہوں نے اپنے مبینہ بیان پر کہ ایلوپیتھی کورونا کا علاج نہیں کر سکتی، مختلف ریاستوں میں اپنے خلاف درج ایف آئی آرز کو منسلک کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔