کرناٹک میں ایک ہی دن میں 138 ؍افراد کورونا وائرس سے متاثر۔چکبالاپور میں سب سے زیادہ47 معاملات، متاثرین کی تعداد بڑھ کر ہوگئی 1743

Source: S.O. News Service | Published on 23rd May 2020, 5:44 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،23؍مئی (ایس او نیوز) ملک بھر میں کورونا کاقہر جاری ہے، ریاست کرناٹک میں بھی کورونا وائرس کا خوفناک پھیلاؤ رکنے اور تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے، ہر گزرتے لمحےاور دن کے ساتھ کورونا وائرس کے نئے معاملات میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔

کرناٹک میں لا ک ڈاؤن۔4 غیر معمولی نرمی کی وجہ سے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا متاثرین کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

کرناٹک میں ایک ہی دن کورونا وائرس کے پوزیٹیو معاملات کی تعداد 138 ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ اب تک کے ایک دن میں دوسرے سب سے زیادہ کیس ہیں۔

بروز جمعرات شام 5 بجے سے بروز جمعہ شام 5 بجے تک ریاست کرناٹک میں کورونا کے 138 معاملات کا پتہ چلا ہے۔ جمعہ کے روز ایک ہی دن 138 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ریاستی محکمہ صحت کی جانب سے جاری تازہ جانکاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق 138 نئے کورونا کیس سامنے آئے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1743 ہوگئی ہے۔

چکبالاپور میں ایک ہی دن 47 معاملات پیش آئے، ان میں سے زیادہ ترمہاراشٹرا کے ممبئی شہر سے واپس ہوئے مہاجر مزدور شامل ہیں، کورونا متاثرین کی اکثریت کا تعلق کوری بدنور سے ہے۔ لیکن اب تک ریاست میں کورونا وائرس سے فوت ہونے والوں کی تعداد 41 ہوگئی ہے، اس کے علاوہ کورونا وائرس سے متاثر ایک شخص نے خودکشی بھی کی ہے، اس طرح فوت ہونے والوں کُل تعداد 42 ہے۔

کہا جارہا ہے کہ مہارشٹرا کی تجارتی راجدھانی ممبئی سے ریاست واپس آنے والوں سے کورونا وائرس کے کیس میں اضافہ ہورہا ہے۔جتنے کووڈ۔19 معاملات پیش آئے ہیں ان میں 111 افراد مہاراشٹرا سے آئے ہوئے تارکین وطن ہیں، اس کے علاوہ راجد ھانی دہلی سے آئے ہوئے ایک شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں جھارکھنڈ اور تلنگانہ سے آنے والوں میں سے دو افراد کورونا پوزیٹیو پائے گئے ہیں۔

جن اضلاع میں کورونا وائرس کے پوزیٹیو معاملے سامنے آئے ان کی تفصیل اس طرح ہے۔ چکبالاپور میں 47 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے، بنگلورو میں5، بنگلورو رورل میں 5، رائچورمیں 10، اُتر کنڑا میں 1، ہاسن میں 14، شیموگہ میں2، اُڈپی میں 3، چترادرگہ میں 1، وجیاپورہ میں 7، داونگیرے میں3، چکمگلورومیں5، بیدر میں9 ، منڈیا میں 8، دکشن کنڑا میں 1، یادگیر میں 2، دھارواڑ میں2، ٹمکورومیں 8، ہاویری میں3 ، بیلاری اور بالگل کوٹ میں ایک ایک فرد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے جملہ 138 معاملے سامنے آئے جس سے اب تک کی کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1743 ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس سے علاج کے دوران اب تک مرنے والوں کی تعداد 42 ہے، جبکہ کورونا وائرس سے اب تک 597 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جنہیں اسپتالوں سے ڈسچارج بھی کردی گیا ہے۔ جبکہ 811 کورونا متاثرین کو متعلقہ اسپتالوں میں علاج فراہم کیا جارہا ہے۔ جملہ 12229 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ کورونا کی نیگیٹو تعداد 11604، کورنا پوزیٹیو کی تعداد 138، اب تک ریاست میں کورونا جانچ معاملات کی کُل تعداد 186526 ریاست میں جملہ نیگیٹو کیس کی تعداد 183088، ریاست میں اب جملہ 1743 کورونا سے متاثین کی تعداد۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔