کوویڈ۔19: بھٹکل میں ماسک نہ پہننے پر 36 لوگوں پر عائد کیا گیا سو سو روپیہ جرمانہ؛ کل منگل کو مزید سختی برتنے کی خبر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th September 2020, 7:52 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 7 ستمبر (ایس او نیوز)  کوویڈ۔19 کے بڑھتے معاملات اور اس کی روک تھام کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ملی اور سماجی ادارے اپنا پورا زور لگارہے ہیں اور اس وباء پر قابو پانے ہر طرح کے احتیاطی اقدامات  اُٹھارہے ہیں، وہیں آج پیر کو بھٹکل میں  میونسپالٹی اور جالی پٹن پنچایت کی طرف سے ماسک نہ پہننے والوں پر شکنجہ کسا گیا اور اُن پر جرمانہ عائد  کیا گیا۔

جالی پٹن پنچایت کی طرف سے   جالی مین روڈ،   امین الدین روڈ، تنظیم روڈ  و دیگر راستوں پر ماسک نہ پہننے والی سواریوں کو روک کر اُن پر سو سو روپیہ جرمانہ عائد کیا گیا تو وہیں بھٹکل میونسپالٹی کی طرف سے اولڈ بس اسٹانڈ پر  ماسک نہ پہن کر جانے والی سواریوں کو روک کر اُن پر بھی سو سو روپیہ جرمانہ عائد کیا گیا۔ جالی پٹن پنچایت حدود میں آج 18 لوگوں کو ماسک نہ پہننے پر پکڑا گیا جن سے جملہ 1800 روپیہ وصول کیا گیا، اسی طرح میونسپالٹی حدود میں آج 28 لوگوں پر ماسک نہ پہننے پر جرمانہ عائد کیا گیا اور جملہ 2800 روپیہ وصول کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس مہم میں  مقامی ٹاون پولس  کی بھی مدد لی گئی تھی۔

جالی پٹن پنچایت کی طرف سے چیف آفسر اجئے بھنڈارکر، جونئیر ہیلتھ آفسر ونائک آنند نائک اور ٹاون اے ایس آئی سمیت دیگر اہلکار موجود تھے، جبکہ میونسپالٹی کی طرف سے چلائی گئی ماسک نہ پہننے والوں کو پکڑنے کی مہم میں  میونسپالٹی چیف آفسر دیوراج اور ہیلتھ انسپکٹر سوجیا سمیت دیگر اہلکار موجود تھے۔

یاد رہے کہ کل اتوار کو ضلع اُترکنڑا میں سب سے زیادہ یعنی  247 کورونا کے معاملات سامنے آئے تھے جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے پٹن پنچایت سمیت میونسپالٹی حکام کو  سختی کے ساتھ احکامات جاری کئے تھے کہ وہ ماسک نہ پہننے والوں پر کاروائی کرے، اسی طرح  جگہ جگہ  کورونا کے ریپیڈ ٹیسٹ کرائے جائیں، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے   سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور ان احکامات پر عمل نہ کرنے والوں پر کاروائی کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔ خبر ملی ہے کہ کل منگل کو اس تعلق سے بھٹکل میں مزید سختی برتی جائے گی ۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔