کرونا وائرس: یو اے ای میں ایک اور موت،گھروں سے باہرتمام افراد کو ماسک پہننے کی ہدایت

Source: S.O. News Service | Published on 4th April 2020, 11:50 PM | خلیجی خبریں |

دبئی،4؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) متحدہ عرب امارات میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس سے ایک اور شخص وفات پاگیا ہے۔اس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

یو اے ای کی وزارت صحت کی خاتون ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحسنی نے ہفتے کے روز کرونا وائرس سے متاثرہ 241 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔اس طرح ملک میں اس مہلک وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد 1505 ہوگئی ہے۔ان میں سے 125 علاج کے بعد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

انھوں نے شہریوں پر زوردیا ہے کہ وہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کریں اور صرف ناگزیر ضرورت کی صورت ہی میں گھروں سے باہر نکلیں۔

خاتون ترجمان نے تمام شہریوں کو تجویز کیا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نکلتے وقت چہرے پر حفاظتی ماسک ضرور پہنیں، کیونکہ ان کے بہ قول حالیہ تحقیق سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ جن لوگوں میں کرونا وائرس کی کوئی علامات نہیں ہوتی ہیں، وہ بھی وائرس پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں۔

انھوں نے ماضی کی تحقیق کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس میں صرف ان افراد کو ماسک پہننے کا مشورہ دیا گیا تھا جن میں نظام تنفس کی علامات ظاہر ہوں، وہ کھانس رہے ہوں لیکن نئی تحقیق کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے باہر جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا چاہیے۔

گذشتہ ہفتے حکومت نے یو اے ای میں نظامِ تنفس کا شکار افراد کے ماسک نہ پہن کر گھروں سے باہر نکلنے پر جرمانے عاید کرنے کا اعلان کیا تھا۔ڈاکٹر فریدہ الحسنی نے کہا ہے کہ ہرکسی کو ماسک پہن کر گھر سے باہر نکلنا چاہیے۔

وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں سرجیکل ماسک کی عدم دستیابی کی صورت میں مُنھ اور ناک کو ڈھانپنے کے لیے کاغذ کے ماسک یا گھریلو ساختہ نرم کپڑے کے ماسک استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

ڈاکٹر فریدہ الحسنی نے اس بات پر زوردیا ہے کہ ماسک پہن کر کرونا وائرس کی بیماری کو پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے۔ دوبارہ استعمال سے قبل ماسک کو دھولیا جائے اور اگر وہ ناقابل استعمال ہوجائے تو اس کو تلف کردیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کی کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور اپنی ذمے داری نبھانی چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

ابوظبی میں منعقدہ تلاوت قران کے قرات مقابلے میں بھٹکلی بچوں کا شاندار پرفارمینس

انڈین اسلامک سینٹر ابوظبی کے زیراہتمام منعقدہ تلاوت قران کے قرات  مقابلے میں مرکز النوائط ابوظبی کی نمائندگی کرتے ہوئے بھٹکل کے دو بچوں نے شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے بھٹکل سمیت   پورے ملک  کا نام روشن کردیا۔ مقابلے میں فردوس بنت آفتاب ایم جے نے دوسرا مقام حاصل کیا جبکہ ...

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...