کرناٹک ہائی کورٹ کی وارننگ، کہا: چیف سکریٹری دو ہفتوں میں لاگو کرائیں حکم

Source: S.O. News Service | Published on 31st January 2023, 8:49 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،31؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) کرناٹک ہائی کورٹ نے منگل کو انتباہ دیا کہ اگر ریاستی حکومت دو ہفتوں کے اندر سبھی گاؤں اور قصبوں میں قبرستان کے لئے زمین فراہم کرانے کے اس کے حکم پر عمل درآمد کرنے میں ناکام رہتی ہے تو وہ چیف سکریٹری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے پر مجبور ہوجائے گا ۔ ہائی کورٹ کی ڈویژن بینچ محمد اقبال نامی شخص کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کر رہی ہے۔ درخواست گزار نے الزام لگایا ہے کہ ریاستی حکومت 2019 میں جاری ہائی کورٹ کے حکم کی تعمیل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

ہائی کورٹ نے چھ ہفتوں کے اندر سبھی گاؤں میں قبرستان کے لئے زمین فراہم کرنے کی ہدایت دی تھی۔ ستمبر 2022 میں ریاستی حکومت نے ایک تعمیل رپورٹ میں ہائی کورٹ کو بتایا تھا کہ اس نے قبرستان کے لئے 23815 سے زیادہ پلاٹ مقامی حکام کے حوالے کئے ہیں اور 3765 پلاٹوں کو حوالے کیا جانا ابھی زیر التوا ہیں۔

نیز حکومت 516 مقامات پر قبرستانوں کیلئے پلاٹوں کی نشاندہی اور خریداری کے عمل میں بھی مصروف ہے، جہاں کوئی سرکاری زمین دستیاب نہیں ہے ۔ منگل کو ریاستی حکومت نے اس عمل کو مکمل کرنے کے لئے مزید دو ہفتے کا وقت مانگا ۔

جسٹس بی ویرپا اور جسٹس کے ایس ہیم لیکھا کی بینچ نے حالانکہ یہ ذکر کیا کہ اس نے ریاستی حکومت کو عدالت کے حکم پر عمل درآمد کیلئے کافی وقت دیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اگر دو ہفتوں کے اندر اس کے احکامات پر عمل درآمد نہیں ہوتا ہے تو چیف سیکرٹری کو 7 فروری کو ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونا پڑے گا۔ افسر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے گی ۔

خیال رہے کہ سات فروری کیس کی سماعت کی اگلی تاریخ ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔