کریمی لیئر بتا کر ایس سی-ایس ٹی پر حملہ ہو رہا، بی جے پی کا ارادہ ریزرویشن ختم کرنا ہے: ملکارجن کھرگے

Source: S.O. News Service | Published on 11th August 2024, 11:10 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 11/ اگست (ایس او نیوز /ایجنسی) کاکانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے درج فہرست ذات (ایس سی) اور درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کے اندر ذیلی درجہ بندی اور ’کریمی لیئر‘ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے ہفتہ کے روز کہا کہ یہ فیصلہ سامنے آتے ہی حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ اسے پارلیمنٹ کے ذریعہ منسوخ کراتی۔ انھوں نے بی جے پی پر ریزرویشن ختم کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا اور کہا کہ کسی کو کریمی لیئر کے فیصلے کو منظوری نہیں دینی چاہیے، اور جب تک چھوا چھوت ہے، تب تک ریزرویشن برقرار رہنا چاہیے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے کھرگے نے کہا کہ ’’گزشتہ دنوں سپریم کورٹ کے سات ججوں نے ایک فیصلہ دیا ہے جس میں انھوں نے ایس سی-ایس ٹی طبقہ کے لوگوں کی ذیلی درجہ بندی کے ساتھ ہی کریمی لیئر کی بھی بات کی ہے۔ ہندوستان میں دلت طبقہ کے لوگوں کے لیے ریزرویشن بابا صاحب کے ’پونا پیکٹ‘ کے ذریعہ سے ملا تھا۔ بعد میں پنڈت جواہر لال نہرو اور مہاتما گاندھی کے ذریعہ ریزرویشن پالیسی کو جاری رکھا گیا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ سیاسی ریزرویشن کے ساتھ ہی تعلیم اور روزگار میں بھی ریزرویشن ایک ضروری ایشو تھا، لیکن اب ایس سی-ایس ٹی کے لوگوں کو کریمی لیئر کا کہہ کر ریزرویشن سے باہر نکالنا، ان کے اوپر ایک بڑا حملہ ہے۔

کھرگے نے بی جے پی پر ریزرویشن ختم کرنے کا ارادہ رکھنے سے متعلق الزام بھی عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’آج پبلک سیکٹر کے اداروں کو پرائیویٹ ہاتھوں میں سونپ کر سرکاری ملازمت اور ریزرویشن ختم کیا جا رہا ہے۔ ایک طرف ملک میں لاکھوں سرکاری ملازمتیں ہیں، جن میں بھرتیاں نہیں کی جا رہی ہیں، دوسری طرف آپ کریمی لیئر لا کر دلت سماج کو کچل رہے ہیں۔ میں اس کی مخالفت کرتا ہوں۔‘‘ کھرگے کا کہنا ہے کہ ایس سی-ایس ٹی کا یہ جو ایشو ہے، اس میں دلتوں اور محروموں کے بارے میں سوچا ہی نہیں گیا۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’جب تک اس ملک میں چھوا چھوت ہے، تب تک ریزرویشن رہنا چاہیے اور رہے گا۔ اس کے لیے ہم لڑتے رہیں گے۔ میری اپیل ہے کہ سبھی مل کر اس کریمی لیئر کے فیصلے کو منظوری نہ دیں۔ کرناٹک میں آج بھی ایسے کچھ گاؤں ہیں، جہاں لوگوں کو اندر آنے نہیں دیا جاتا۔ جب تک ملک میں ایسی چیزیں چل رہی ہیں، آپ ریزرویشن ختم نہیں کر سکتے۔‘‘

اس معاملے میں کھرگے کا کہنا ہے کہ ہر ریاست میں ایس سی-ایس ٹی کی فہرست الگ ہوتی ہے، اس لیے اس فہرست سے کس کو کتنا فائدہ ہوتا ہے اور کس کو نقصان ہوتا ہے، اس سلسلے میں ہم باریکی سے سوچ کر آگے قدم بڑھائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ’’اس موضوع پر راہل گاندھی بھی سوچ رہے ہیں۔ انھوں نے کئی دانشوروں کو بلا کر اس معاملے میں تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔ ہم دلتوں-محروموں کی حفاظت کے لیے جو بھی کر سکتے ہیں، وہ کریں گے۔‘‘ کھڑگے مزید کہتے ہیں کہ ’’اس موضوع پر ہم صلاح کار کمیٹی بنائیں گے۔ ہم اس سلسلے میں غیر سرکاری اداروں سے ملاقات کریں گے اور ان کی رائے لیں گے اور سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھیں گے۔ کانگریس چاہتی ہے کہ ہم ایسے غیر سرکاری اداروں کو بھی اس میں شامل کریں جو کئی سالوں سے اس موضوع پر کام کر رہے ہیں۔ اس لیے ہم سب کی رائے لے کر آگے بڑھیں گے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

گنپتی پوجا پر وزیراعظم مودی پہنچے، چیف جسٹس چندرچوڈ کے گھر، اپوزیشن نے اُٹھائے سوال؛ معروف وُکلاء سمیت صحافی رویش کمار نے بھی کی کڑی تنقید

وزیر اعظم نریندر مودی، بدھ کو گنپتی پوجا کی تقریب میں شرکت کیلئے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچڈ کی سرکاری رہائش گاہ پر پہنچنے کے بعد  سیاسی طوفان برپا ہو گیا ہے۔ مودی کے اس اقدام نے قومی سطح پر نئی گرماگرم بحث کو جنم دیا ہے۔ حزب اختلاف لیڈران کا کہنا ہے کہ اس طرح عدالتی نظام کی غیر ...

اتر پردیش پاور کارپوریشن کی طرف سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری؛ ایک ہی ماہ میں371 چور گرفتار، 57 لاکھ روپے جرمانہ عائد

اتر پردیش پاور کارپوریشن لمیٹڈ (یو پی سی ایل) بجلی چوروں کے خلاف مسلسل چھاپہ ماری کی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ بجلی کارپوریشن کی سخت مہم کے تحت، اگست کے ماہ میں 371 بجلی چوروں کو پکڑا گیا، جو مختلف طریقوں سے بجلی کی چوری کر رہے تھے۔ ان تمام افراد پر بجلی کارپوریشن نے مجموعی طور ...

کانگریس نے مایاوتی پرلگایا دلتوں اور قبائلیوں کے حقوق کو نظرانداز کرنے کا الزام

کانگریس نے آج (جمعرات کو) ایک پریس کانفرنس میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی پر دلتوں، قبائلیوں اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے خلاف کام کرنے اور ریزرویشن کی مخالفت کرنے کا الزام عائد کیا۔ کانگریس کے لیبر اینڈ ایمپلائز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر ادت راج نے پارٹی ...

بی جے پی تہواروں میں جھگڑے پیدا کر رہی ہے؛ پون کھیڑا کا الزام

کانگریس کے سینئر رہنما پون کھیڑا نے جمعرات کو الزام عائد کیا کہ بی جے پی ہر موقع پر تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، چاہے وہ رام نومی، ہنومان جینتی جیسے تہوار ہوں یا محرم۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ایسے اقدامات سماجی ہم آہنگی کو متاثر کرتے ہیں اور ان کا مقصد صرف اور صرف فرقہ ...

مدھیہ پردیش: دو فوجی افسروں پر تشدد، خاتون ساتھی کی عصمت دری، راہل گاندھی نے بی جے پی کو موردِ الزام ٹھہرایا

مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں فوجی اہلکاروں اور ان کی خاتون ساتھی کے ساتھ ایک ہولناک واقعہ پیش آیا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے اس واقعے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے زیرِ اقتدار ریاستوں میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہے۔ انہوں ...