شاہجہاں پور کیس: ایس آئی ٹی چنمیانند و دیگر کی آوازوں کا نمونہ لے گی

Source: S.O. News Service | Published on 10th October 2019, 6:20 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،10؍اکتوبر (ایس او نیوز؍یواین آئی)  سابق مرکزی وزیر سوامی چنیمانند کے خلاف عصمت دری کے معاملے میں جانچ کر رہی ایس آئی ٹی متأثرہ، بلیک میل کے الزام میں گرفتار متأثرہ کے تینوں دوستوں اور چنمیانند کو لے کر شاہجہاں پور سے آج راجدھانی لکھنؤ پہنچ گئی جہاں ان تمام لوگوں کی آوازوں کے نمونے لئے جائیں گے۔

لکھنؤ کی فورنسک لیباروٹری میں پانچوں لوگوں کی آوازوں کے نمونے لئے جائیں گے جس کا وائرل ہوئے ویڈیو سے جانچ کی جائی گی۔ آواز کے نمونے لینے کے لئے پانچوں کو لکھنؤ میں واقع لیبوریٹری لے جانے کے لئے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کورٹ کی اجازت کی عرضی چار اکتوبر کو جیل انتظامیہ تک پہنچا دی گئی تھی۔

عصمت دری اور رنگداری معاملے کی جانچ میں وائرل ویڈیو اہم ثبوت ہیں۔ ایس آئی ٹی کا دعوی ہے کہ جانچ کے دوران سابق مرکزی وزیر چنمیا نند، طالبہ اور تینوں نوجوانوں نے ویڈیوں میں اپنی موجودگی کو قبول کیا ہے۔ فورنسک لیبوریٹری کی جانب میں بھی ویڈیو صحیح پائے گئے ہیں۔ ان میں ٹیمپرنگ یا ایڈیٹنگ کی بات سامنے نہیں آئی ہے لیکن جو آواز ان ویڈیو کلپ میں ہے وہ ملزموں کی ہی ہے اسے ثابت کرنے کے لئے ان کا وائس سینپل ٹیسٹ ہونا ضروری ہے۔ تاکہ ایس آئی ٹی اپنی جانچ صحیح بتاتے ہوئے ہائی کورٹ میں اپنا موقف رکھ سکے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...