بجنور: این آئی اے افسر تنزیل احمد کے قاتلوں کو پھانسی کی سزا دینے کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 22nd May 2022, 11:00 AM | ملکی خبریں |

بجنور، 22؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک  کے مشہور قتل واقعات میں سے ایک این آئی اے افسر تنزیل احمد کے قتل معاملے میں بجنور کی عدالت نے قصورواروں کو پھانسی کی سزا دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ تنزیل احمد اور ان کی بیوی کا 2 اپریل 2016 کو گولیوں سے چھلنی کر قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے تنزیل احمد کے قتل معاملے میں ایک ملزم منیر احمد کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ منیر احمد نے اپنے ساتھی ریان کے ساتھ مل کر اس قتل واقعہ کو انجام دیا تھا۔ تنزیل احمد کے جسم پر گولیوں کے 33 نشانات تھے، اور ان کی بیوی کے جسم پر بھی 6 زخم موجود تھے۔ جب تنزیل احمد اور ان کی بیوی کو گولیوں سے چھلنی کیا گیا تو ان کے دونوں بچے بھی گاڑی میں موجود تھے اور انھوں نے کسی طرح سیٹ کے نیچے چھپ کر اپنی جان بچائی تھی۔ اس قتل واقعہ کی جانچ این آئی اے نے بھی کی تھی۔ اس میں این آئی اے کے تین آئی جی نے اہم کردار نبھایا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ واقعہ والے دن تنزیل احمد اپنی بیوی کے ساتھ ویگنار گاڑی سے بجنور ضلع کے سیوہارا علاقے میں گئے تھے۔ وہ اسی ضلع کے سہسپور کے رہنے والے تھے۔ رات میں 12 بجے سہسپور کے تالکٹورا تالاب کے پاس ایک پلیا کے نزدیک بائک پر پہنچے دو نوجوانوں نے بے حد پیشہ ور انداز میں انھیں گولیوں سے چھلنی کر دیا۔ اس دوران تنزیل احمد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور ان کی بیوی فرزانہ کی اسپتال میں علاج کے دوران 13 اپریل کو موت ہو گئی۔

آج دوپہر بجنور کی اے ڈی جے عدالت میں جج ڈاکٹر وجے کمار تالیان نے دو قصورواروں کو پھانسی کی سزا دینے کا اعلان کر دیا۔ منیر اور ریان کو جمعہ کو قصوروار ثابت کیا گیا تھا۔ اس مقدمے میں بطور ملزم شامل کیے گئے دیگر دو شخص رضوان اور جینی کو بری کر دیا گیا ہے۔ اس قتل واقعہ میں مہلوک کے بیٹے اور بیٹی کی گواہی نے اہم کردار نبھایا۔ یہ دونوں اسی کار میں موجود تھے۔ تنزیل احمد کے بھائی راغب مسعود نے بتایا کہ واقعہ والے دن وہ اپنے بھائی کے ساتھ شادی سے لوٹ رہے تھے اور ان کی کار کے پیچھے تھے۔ منیر احمد انہی کے گاؤں کا رہنے والا تھا اور مجرمانہ ذہنیت رکھتا تھا۔ تنزیل بھائی اسے ڈانٹتے تھے، اسے لگتا تھا کہ ایک ہی گاؤں کا ہونے کے سبب وہ اس کی مجرمانہ سرگرمیوں میں رکاوٹ پیدا کریں گے۔

تحقیقاتی ٹیم میں شامل رہے ایس ٹی ایف کے ایک سابق افسر کے مطابق منیر احمد اے ایم یو سے پڑھ کر آیا تھا اور وہاں بھی اس پر مقدمہ درج ہوا تھا۔ وہ ایک سائیکو کلر (نفسیاتی مرض میں مبتلا قاتل) کی طرح تھا۔ بجنور میں اس نے 90 لاکھ کی لوٹ کا ایک معاملہ بھی انجام دیا تھا۔ اس پیسے سے وہ اے کے-47 خریدنا چاہتا تھا۔ تنزیل احمد کو اپنے نیٹورک سے یہ بات پتہ چل گئی۔ منیر احمد کو بھی یہ جانکاری ہو گئی کہ تنزیل احمد اس کی گرفتاری کروا سکتے ہیں۔ یہی وجہ تھا کہ تنزیل احمد کا قتل کر دیا گیا۔

اس قتل واقعہ کے 3 مہینے بعد یوپی ایس ٹی ایف نے منیر احمد کو نوئیڈا کے بشرخ علاقے سے گرفتار کیا تھا۔ منیر پر اس وقت 2 لاکھ روپے کا انعام اعلان کیا گیا تھا۔ یہاں منیر احمد کی گرفتاری کے بعد پتہ چلا تھا کہ جس پستول سے منیر احمد نے ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ تنزیل احمد کا قتل کیا تھا، اس پستول کو منیر نے لکھنؤ میں ایک جج کے سیکورٹی اہلکار سے لوٹا تھا۔ پولیس نے بتایا تھا کہ منیر نے تنزیل احمد کا قتل مخبری سے پریشان ہو کر کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...