پتور:غیر مسلم لڑکی کے ساتھ لاڈج میں قیام کرنا مسلم لڑکے کو پڑا مہنگا۔ پوکسو کے تحت پولیس نے کیا معاملہ درج
پتور22/اکتوبر (ایس او نیوز)سوشیل میڈیا کے ذریعے پتور کی ایک غیر مسلم لڑکی سے دوستی ہونے کے بعد ممبئی کے عبدالتواب کو اپنی دوست کے ساتھ لاڈج میں قیام کرنا مہنگا پڑا کیونکہ اس معاملے کو سنگھ پریوار کی تنظیموں کے طرف سے اچھالے جانے پر پولیس نے عبدالتواب کے خلاف پوکسو ایکٹ لاگو کیا ہے اور اسے حراست میں لیا گیا ہے۔
دو دن قبل پتور کی ایک لاڈج میں ایک غیر مسلم طالبہ مسلم لڑکے کے ساتھ ہونے کی خبر جب سنگھ پریوار کے کارکنان کو ملی تو انہوں نے مذکورہ لاڈج میں گھس کر تفتیش شروع کی۔ اس دوران پولیس کو بھی اس کی اطلاع مل گئی اورپولیس نے فوراً مداخلت کرتے ہوئے لڑکا اور لڑکی دونوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ بعد میں لڑکی کے والدین کوویمنس پولیس اسٹیشن میں طلب کرکے تحقیقات کرنے پر لڑکی نے اس بات کا اقرار کیا کہ عبدالتواب نے اسے بہلا پھسلا کر لاڈج پر بلا لیا تھا۔ اس سے قبل بھی چار مہینے قبل وہ ممبئی سے یہاں پہنچ کر اسی ہوٹل میں ا س کے ساتھ قیام کر چکا ہے۔
پھر پولیس نے عبدالتواب کے خلاف لڑکی سے تحریری شکایت درج کروانے کے بعد عبدالتواب پر پوکسو ایکٹ کی دفعات لاگو کیں او راسے گرفتار کرلیا جبکہ لڑکی کو اپنے والدین کے ساتھ گھر بھیج دیا گیا۔