این آر سی پر اویسی کا تبصرہ۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا

Source: S.O. News Service | Published on 22nd November 2019, 2:26 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،22/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پارلیمنٹ میں ایک بار پھر دہرایا گیا ہے کہ مودی حکومت پورے ملک میں این آر سی نافذ کرے گی۔اس بیان کے بعد آسام حکومت کی طرف سے مانگ کی گئی ہے کہ این آر سی کی موجودہ فہرست کو منسوخ کیا جائے۔ جس پر اب سیاست شروع ہو گئی ہے۔اسد الدین اویسی نے ٹویٹ کیا ہے کہ کھودا پہاڑ، نکلا چوہا! اب بی جے پی اسے ہٹوانا چاہتی ہے۔نریندر مودی چاہتے ہیں کہ ہندوستان کو ایک بار پھر لائن میں کھڑا کر دیا جائے، جن کے پاس کاغذ نہیں ہیں انہیں حراست میں لے لیا جائے۔اقلیتوں اور کمزوروں کو بابوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑنا چاہتے ہیں۔دنیا میں کہیں بھی اتنی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ہے۔سماج وادی پارٹی لیڈر رام گوپال یادو نے کہا کہ پورے ملک میں این آر سی نافذ ہونے سے عوام کو کافی پریشانی ہو سکتی ہے۔کسی بھی آدمی کو اگر افسرپسند نہیں کرتا ہے تو وہ اس کو پریشان کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ غلط استعمال کی ہیں، اس کی وجہ سے اس کو دیکھا جانا چاہئے۔بی جے پی لیڈر جیوییل نرسمہا بولے کہ یہ کسی پردیش کے وزیر اعلیٰ کی اجازت کے بغیر نافذنہیں ہو گا۔ملک کے آئین کے تحت مرکزی حکومت اس پر عملدرآمد کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی اگر اس کی مخالفت کر رہی ہیں تو ممتا دراندازوں کے ووٹ بینک کی بنیاد پر الیکشن جیتنا چاہتی ہیں۔بی جے پی لیڈر نے کہا کہ ان کے لئے ممکن نہیں ہوگا کہ 2021 میں ممتا بنرجی اور ترنمول کانگریس کی چھٹی ہونے والی ہے۔2023 میں بنگلہ دیش میں انتخابات ہوں تو ٹی ایم سی اپنا ووٹ بینک بنگلہ دیش میں تلاش کر سکتے ہیں۔غور طلب ہے کہ آسام حکومت کی جانب سے مرکزی وزارت داخلہ سے اپیل کی گئی ہے کہ موجودہ این آر سی کی فہرست کو منسوخ کر دیا جائے۔تاہم انہوں نے پورے ملک میں این آر سی کی حمایت کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔