کرونا وائرس: کئی ملکوں میں لاک ڈاؤن میں نرمی، معمولات زندگی بحال ہونا شروع

Source: S.O. News Service | Published on 27th April 2020, 2:53 PM | عالمی خبریں |

 

نیویارک،27؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) دنیا بھر میں کرونا وائرس کے سبب جاری لاک ڈاؤن کے بعد اس مہلک وبا سے متاثر ہونے والے کئی ممالک میں معمولات زندگی ایک بار پھر بحال ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

چین کے دو بڑے شہروں بیجنگ اور شنگھائی میں اسکول کھول دیے گئے ہیں جب کہ حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ووہان کے اسپتالوں میں موجود کرونا وائرس کے تمام مریض صحت یاب ہو گئے ہیں جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

عالمی وبا سے دنیا کا سب سے زیادہ متاثر والا ملک امریکہ ہے جس کی کئی ریاستوں میں عائد پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔ نیویارک کے گورنر نے بھی اشارہ دیا ہے کہ مئی کے وسط سے نیویارک کو جزوی طور پر کھول دیا جائے گا۔

یورپی ملک اٹلی میں چار مئی سے معمولات زندگی پر لگائی گئی پابندیوں کو نرم کرنے گا آغاز ہو گا جب کہ اسپین بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کر چکا ہے۔

سعودی عرب نے مکہ کے علاوہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے باعث نافذ کیے گئے کرفیو میں جزوی نرمی کر دی ہے۔

ماہِ رمضان میں پاکستان بھر کی مساجد میں رمضان کے اجتماعات منعقد ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بازاروں میں خریداری کے دوران بھی سماجی دوری برقرار نہیں رکھی جا رہی۔

دیگر ممالک کی طرح بھارت بھی بتدریج لاک ڈاؤن ختم کرنے کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور بھارت نے ہفتے کے روز دیہی علاقوں اور شہروں کے مضافات میں کاروبار کھولنے کی اجازت دیتے ہوئے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گھروں سے باہر نکلتے ہوئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

امریکہ کی جان ہوپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق چین کے صوبہ ہوبی کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 30 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ جب کہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔

رمضان کے آغاز پر ملک کے تمام شہروں میں صبح 9بجے اور شام 5بجے کرفیو میں نرمی کی جائے گی اور یہ سلسلہ 13مئی تک جاری رہے گا۔

امریکہ: امریکہ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تاہم اس وبا کے پھیلاؤ میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

امریکی ریاستوں جارجیا، شمالی کیرولائنا اور ٹینیسی میں چند کاروبار کھول دیے گئے ہیں اور گھروں میں قیام کے احکامات میں بھی نرمی کردی گئی ہے۔

اسی طرح کیلی فورنیا اور فلوریڈا نے بھی ساحل سمندر پر نافذ کردہ پابندیوں میں نرمی کر دی ہے۔ ریاست نیو یارک میں بھی جلد شہریوں کو مقامی فارماسیز میں کرونا وائرس کے ٹیسٹس کرانے کی اجازت ہو گی۔

ریاست میری لینڈ کے گورنر لیری ہوگن کی طرف سے بھی کاروبار اور اجتماعات دوبارہ سے شروع کرنے سے متعلق کہا ہے۔ البتہ واشنگٹن ڈی سی کے میئر مریئل بوزر نے 15 مئی تک لاک ڈاؤن برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اٹلی: کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ یورپی ملک اٹلی ہے۔ جہاں لاک ڈاؤن میں چار مئی سے پابندیوں میں نرمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اٹلی کے وزیرِ اعظم گوسیپی کونتے نے اتوار کے روز اپنے خطاب میں کہا کہ لوگوں کو اپنے رشتے داروں سے چھوٹے گروپس میں ملنے کی اجازت ہو گی۔ لیکن انہیں فیس ماسکس پہننا ہو گا۔

وزیرِ اعظم گوسیپی نے مزید کہا کہ پبلک پارکس کھول دیے جائیں گے۔ تاہم اسکول ستمبر تک بدستور بند رہیں گے۔

اسپین: یورپی ملک اسپین میں جہاں امریکہ کے بعد سب سے زیادہ افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، وہاں بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسپین میں اتوار کے روز سے 14 سال سے کم عمر بچوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت ہو گی۔

اسپین میں اتوار کو کرونا وائرس کے شکار 288 افراد ہلاک ہوئے۔ ایک ماہ کے دوران ہلاکتوں کی یہ سب سے کم یومیہ تعداد تھی۔

برطانیہ: کرونا وائرس کا شکار ہونے والے برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن پیر کے روز سے اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔

برطانیہ میں کرونا وائرس کے سبب ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار سے زیادہ ہے۔ جبکہ اتوار کے روز برطانیہ میں 413 مزید ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔ جو کہ رواں ماہ ہونے والی ہلاکتوں کی کم ترین یومیہ تعداد ہے۔

جرمنی: یورپی ملک جرمنی نے بھی سماجی دوری اختیار کرنے اور فیس ماسکس کے استعمال کو لازمی قرار دیتے ہوئے پیر کے روز سے اسکولز اور کاروبار کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

سوئیڈن: سوئیڈن نے اپنے ہمسایہ ممالک ناروے اور ڈنمارک کے برعکس لاک ڈاؤن نافذ نہیں کیا۔ تاہم سوئیڈن نے اپنے شہریوں کو سماجی دوری اختیار کرنے کی تلقین کی ہے۔

سوئیڈن میں لگ بھگ 19 ہزار کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ جب کہ 2200 کے قریب افراد کرونا وائرس کے سبب ہلاک ہوئے ہیں۔

چین: چین کے شہر بیجنگ اور شنگھائی کے اسکول کھول دیے گئے ہیں۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ ووہان کے اسپتالوں سے کرونا وائرس کے تمام مریضوں کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ تاہم ووہان میں پابندیاں ہٹائے جانے کے باوجود شہریوں کے مسلسل کرونا ٹیسٹس کیے جا رہے ہیں۔

روس: روس میں سخت ترین پابندیاں نافذ کیے جانے کے سبب کرونا وائرس سے متاثرہ صرف 270 مریض سامنے آئے۔ جبکہ اس وبا سے کوئی بھی ہلاکت رپورٹ نہیں کی گئی۔ روس میں بھی معاشی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جنوبی کوریا: چین کے بعد جس ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریض سامنے آئے۔ وہ جنوبی کوریا تھا۔ جہاں اب ایک دن میں 20 سے کم کرونا وائرس کے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...