ضلع شمالی کینرا میں ای وی ایم مشینوں کی حفاظت کے لئے گنتی مرکز پر ہورہی ہے سخت پہریداری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th April 2019, 10:44 AM | ساحلی خبریں |

کمٹہ26/اپریل (ایس او نیوز)8اسمبلی حلقوں پر مشتمل کینرا پارلیمانی حلقے میں پولنگ کے بعد امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ جن ای وی ایم مشینوں میں بند ہوگیا ہے انہیں سخت حفاظتی بندوبست کے ساتھ کمٹہ کے اے وی بالیگا کالج میں رکھا گیا ہے۔

منگل کو پولنگ ختم ہونے کے بعد بدھ کی صبح میں کمٹہ ووٹنگ کی گنتی کے مرکز میں لایا گیااور ضلع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار کی نگرانی میں مشینوں کو  اسٹرانگ روم میں محفوظ کرنے کے بعد کمرے کو مہر بند کردیا گیا۔اس کے بعد شمالی کینرا پارلیمانی حلقے کے انتخابی نگراں ایس ایل نوین نے گنتی مرکز کے اطراف کی گئی حفاظتی تدابیر کا جائزہ لیا۔چونکہ ووٹوں کی گنتی کو ابھی ایک مہینہ باقی ہے، اس لئے گنتی مرکز کے اطراف 24x7سخت حفاظتی بندوبست اور پہریداری کا انتظام کردیا گیا ہے۔مختلف علاقوں سے لائی گئی ای وی ایم مشینوں کو الگ الگ کمروں میں رکھ کر مہربند کرنے کے ساتھ کمروں کے دروازے پر متعلقہ علاقوں اور پولنگ بوتھس کے نمبر چسپاں کردئے گئے ہیں۔

گنتی مرکز کے حفاظتی دستے میں ایک ڈی وائی ایس پی، 4سرکل پولیس انسپکٹرز،6سب انسپکٹرز، 150پولیس کانسٹیبل اورہیڈکانسٹیبل، 100ریزرو پولیس فورس کے جوان اور سی آر پی ایف کے ایک دستے کو تعینات کردیا گیا ہے۔آتش زدگی کے ممکنہ حادثے سے نمٹنے کے لئے گنتی مرکز کے احاطے میں فائر بریگیڈ عملے کو بھی تیار رکھا گیا ہے۔عمارت کے اطراف میں حفاظتی باڑھ لگادی گئی ہے تاکہ کوئی بھی غیرقانونی طور پر احاطے میں داخل ہونے کا امکان باقی نہ رہے۔ ای وی ایم مشینوں کے اسٹرانگ روم میں محفوظ کرنے کے موقع پر ضلع پنچایت چیف ایکزیکٹیو آفیسر ایم روشن، ضلع ایس پی ونائیک پاٹل اور کمٹہ کی اسسٹنٹ کمشنرپریتی گہلوت وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔