کیا 170 ڈالر میں گزارہ ہو سکتا ہے ؟ روسی خاتون کا پوتین سے سوال

Source: S.O. News Service | Published on 21st February 2020, 7:35 PM | عالمی خبریں |

ماسکو،21/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) روسی صدر ولادی میر پوتین کو بدھ کے روز Saint Petersburg شہر میں ایک خاتون کے ہاتھوں غیر متوقع صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔

روسی صدر اپنے استاد اور شہر کے سابق میئر Anatoli Sobshak کے مزار پر پھول رکھنے کے بعد واپس جا رہے تھے کہ اس موقع پر عام شہری ان کے گرد اکٹھا ہو گئے۔ ان لوگوں میں شامل ایک خاتون نے بنا کسی تمہید کے پوتین سے براہ راست مخاطب ہو کر کہا کہ "براہ مہربانی آپ مجھے جواب دیجیے .. کیا آپ ماہانہ 10800 روبل (170 امریکی ڈالر) میں زندگی گزار سکتے ہیں" ؟

پوتین نے جواب میں کہا "جہاں تک میں سمجھتا ہوں تو یہ مشکل ہے"۔ سوال پوچھنے والی خاتون نے کہا کہ "میرے خیال میں آپ کی تنخواہ 8 لاکھ روبل (12600 امریکی ڈالر) ہے، کیا ایسا نہیں ہے "؟

روس میں اجرت کی کم از کم حد 190 ڈالر کے مساوی ہے۔

پوتین نے جواب میں کہا " Ok ... مگر بہت سے لوگ ہیں جن کی تنخواہیں اس سے زیادہ ہیں۔ صدر کی تنخواہ سب سے زیادہ نہیں ہے"۔

اس پر سوال پوچھنے والی روسی خاتون نے پوتین سے کہا کہ حالات بڑے دشوار ہیں۔ خاتون کا کہنا تھا کہ "اگر میں گروسری اسٹور جاتی ہوں تو وہاں 1000 روبل خرچ ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ خدمات عامہ کے اخراجات 4000 روبل ہیں"۔ خاتون کے مطابق ان کی آدھی تنخواہ گروسری اور خدمات عامہ کی نذر ہو جاتی ہے۔

پوتین نے جواب میں کہا کہ "یہ بات واضح ہے کہ آپ حق پر ہیں ، حکومت پر لازم ہے کہ وہ بہت سے سماجی مسائل کا حل تلاش کرے"۔ اس پر خاتون سے سوال داغ دیا کہ "پھر ان مسائل کا حل کیوں نہیں پایا جاتا"؟۔

روسی صدر نے کہا کہ "ہم ایسا کر رہے ہیں اور حل بھی پا رہے ہیں"۔

بعد ازاں خاتون نے پوتین کے ساتھ تصویر بنوانے کی درخواست کی جس کو روسی صدر نے قبول کر لیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔