کنڑا صحافت کی بدعنوانی ، رشوت خوری سے کراہت ہوتی ہے: آوٹ لک سابق مدیر کرشنا پرساد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th January 2020, 7:02 PM | ساحلی خبریں |

سداپور:27؍جنوری(ایس اؤ نیوز) اس وقت کنڑا صحافت میں قحط پڑاہواہے، حقیقت میں بہت ہی سنگین و نازک حالت میں ہے، ہماری ریاست میں ، ہماری زبان کنڑا کی صحافت میں سنجیدگی نہیں ہے، خبر وں اور تفریح کے درمیان جو فاصلہ ہونا چاہئے وہ غائب ہے۔ ملک بھر میں سب سے زیادہ جھوٹی خبریں کرناٹک میں پیدا ہورہی ہیں۔ کنڑا صحافت کی بدعنوانی ، رشوت خوری سے کراہت ہونے کا مشہور صحافی ، آؤٹ لُک نامی انگریزی رسالے کے سابق مدیر اعلیٰ کرشنا پرساد نے خیال ظاہر کیا۔

وہ یہاں شہر کے شرنگیری شنکر مٹھ میں سنسکرتی سنپد کے زیرا ہتمام دوڈمنے شری گنیش ہیگڈے ایوارڈ 2020کے پروگرام میں شریک ہوکر صحافتی میدان میں اپنی خصوصی خدمات اور دین کے لئے معروف کنڑا روزنامہ ’کروالی منجاؤ‘کے مدیر اعلیٰ گنگادھر ہیرے گتی کو ایوارڈ سے نوازنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ کرشنا پرساد نے کہاکہ آج سنجیدہ صحافت نہیں رہی، کسی بھی مدیر ، اینکر کے چہرے پر اعتماد نظر نہیں آتا، کوئی لکھاوٹ بھی اعتماد نہیں پیدا کرتی ہے، ہم کس طرح کے صحافتی دور میں ہیں ان حالات پر غوروفکر کرنا ہوگا۔ صرف ٹی آر پی کے لئے سوچ کام کررہی ہے۔ کسانوں ، دلتوں کی خبریں کون شائع کرے۔  کتنی بھی  ٹکنالوجی کیوں نہ آئے مگریاد رکھنا چاہئے کہ  صحافت ایک انسانی فعل ہے ، اس لئے ان حالات کے متعلق  ہمیں غور کرنا چاہئے۔

اپنی بیوی بھوانی کے ساتھ ایوارڈ قبول کرنے کے بعد خطا ب کرتے ہوئے گنگا دھر ہیرے گتی نےکہاکہ جن حالات میں میں نے صحافت کو اپنایا  اور جن مشکلات کا سامنا کرتےہوئے یہاں تک پہنچا ہوں اگر اس کو بیان کروں تو خود کی ستائش ہوگی۔ میں نے یہ لڑائی تنہا لڑی ہے، مجھے کبھی اعتماد نہیں تھا کہ میں ا س مقام تک پہنچونگا، بے عزتی کو سہتے ہوئے آگے بڑھا ہوں، بے کار اور بے تکی باتوں سے جڑے بغیر صاف ذہن لے کر لکھتا رہاہوں ، میری جیت میرے اخبارکی جیت ہونے کا خیال ظاہر کیا۔

کنڑاروزنامہ کنڑاپربھا کے مدیر روی ہیگڈے نے بھی صحافت کے متعلق اپنے خیالات کااظہار کیا۔ سنئیر صحافی ایم کے بھاسکر راؤ بنگلورو نے بتایا کہ انتخابی کمیٹی نے متفقہ رائے سے ایوارڈ کے لئے گنگادھر ہیرے گتی کا انتخاب کیا ہے۔ اس موقع پر کئی صحافی اور مٹھ کے دھرم ادھیکاری وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔